جموں//
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ رانا نے اپنے بھائی دویندر سنگھ رانا کے انتقال کو ذاتی نقصان سے تعبیر کیا ہے ۔
جتندر نے کہا’’میرے بھائی شری دیویندر سنگھ رانا کا بے وقت انتقال میرے لئے ایک گہرا ذاتی نقصان ہے جو ناقابل تلافی اور تکلیف دہ ہے ‘‘۔
بتادیں کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور نگروٹہ نشست کے رکن اسمبلی دویندر سنگھ رانا گذشتہ رات دلی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔
جتندر نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’ میرے بھائی شری دیویندر سنگھ رانا کا بے وقت انتقال میرے لئے ایک گہرا ذاتی نقصان ہے جو ناقابل تلافی اور تکلیف دہ ہے ‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا’’ شری دیویندر سنگھ رانا کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مجھے زندگی بھر پریشان کرتا رہے گا‘‘۔انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو آزمائش کی اس گھڑی میں ان کے اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے رہے ۔