پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر میں آن لائن جوے پر فوری پابندی ناگزیر:میر واعظ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-02
in مقامی خبریں
A A
مسلکی منافرت‘شرانگیزی پھیلانے سے گریز کیا جائے : متحدہ مجلس علما
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیر کی نوجوان نسل میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کی آڑ میں آن لائن جوا کے بڑھتے ہوئے رحجان پر شدید فکر و تشویش کا اظہارکیا ہے ۔
عمرفاروق نے کہا کہ یہ بات حد درجہ افسوسناک ہے کہ ہمارا سماج جو پہلے ہی منشیات کی تباہ کن لت میں مبتلا ہوچکا ہے اب ایک اور وبا نے نوجوانوں میں آن لائن جوے کی صورت میں یہاں جڑ پکڑ لی ہے ۔
مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ ہمارے نوجوان پیسے کے لالچ میں ان ایپس خصوصاً ڈریم الیون‘مائی سرکل الیون وغیرہ میں پیسہ لگا کر اپنا مستقبل تباہ کررہے ہیں اور حد یہ ہے کہ کچھ خاندانوں کو اپنے گھروں کو بیچنے پر مجبور ہونا پڑا ہے اور کچھ اپنے عزیزوں کی جانب سے اٹھائے گئے قرضوں کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔
میرواعظ نے کئی نوجوانوں کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے نوجوانوں نے اس جال میں پھنس کر لاکھوں روپے گنوا دیئے ہیں۔
عمرفاروق نے قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں واضح کیا کہ اسلام میں شراب اور جوے جیسی لعنت کو قطعاً حرام قرار دیا گیا ہے اور یہ نہ صرف ہماری زندگیوں کو تباہ کرتا ہے بلکہ ہماری روحانی اور اخلاقی قدروں کو بھی پامال کرتا ہے اور اس طرح ہمارے سماج اور معاشرے کا تانا بانا تیزی سے بکھر رہا ہے ۔
میرواعظ نے کہا کہ کشمیر میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح چالیس فیصد سے تجاوز کرگئی ہے اور بہت سے لوگ مایوسی کی صورت میں اور نوکریاں نہ ملنے کے باعث آن لائن جوے جیسا خطرناک راستہ اختیار کررہے ہیں۔
عمرفاروق نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کیلئے بہترین مواقع کی ضرورت ہے نہ کہ ایسے راستے جو ان کے مالی حالت کے ساتھ ساتھ ان کے مستقبل کا بھی بربادی کا باعث بن سکیں۔
میرواعظ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان اپیس پر پابندی عائد کردیں جبکہ تلنگانہ ، آسام ، اڈیسہ، آندھرا پردیش، سکم اور ناگالینڈ جیسی ریاستوں نے پہلے ہی ان جوے کی اپیس پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ اس اقدام کے ذریعے ہی ہم اپنے نوجوان نسل اور معاشرے کو مزید تباہی سے بچا سکتے ہیں۔
عمرفاروق نے علما ، ائمہ مساجد اور والدین پر زور دیا کہ وہ اس نازک صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اسکے انسداد اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کیلئے آگے آئیں۔
میرواعظ نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا پر گھنٹوں وقت ضائع کرنے کے عمل سے روکنے کی کوشش کریں۔
عمرفاروق نے ملت کشمیر پر زور دیا کہ وہ ان خطرات کا احساس کریںاور اپنے نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے اجتماعی طور پر انسدادی کوششیں بروئے کار لائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انخلاء کے بعد بھارتی فوج نے مشرقی لداخ کے ڈیمچوک میں گشت شروع کر دیا

Next Post

دیویندر رانا کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے:جتندرا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ

دیویندر رانا کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے:جتندرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.