منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانیؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-31
in مقامی خبریں
A A
دستگیرصاحب ؒ کاسالانہ عرس عقیدت واحترام سے منایا گیا

URS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر//
وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں بدھ کو بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ کا عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
چرار شریف میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور نماز ظہرکے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے باجماعت نماز اداکی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے چرار شریف کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ عقیدت مند جوش خروش کے ساتھ آستانہ عالیہ کے احاطے میں داخل ہو رہے تھے اور اپنے اپنے حاجات کی روانی کیلئے دعائیں کر رہے تھے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ نماز ظہر میں کافی بڑی تعداد میں نمازیوں جن میں مردو زن شامل تھے ، نے شرکت کی۔معلوم ہوا ہے کہ رات بھر آستانہ عالیہ چرار شریف میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس دوران امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنے اپنے حاجات کی روائی کیلئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور اپنی مردایں پانے کیلئے دعائیں کیں۔
اس موقعہ پر مذہبی سکالروں اور مبلغین نے حضرت شیخ العالم ؒ کے طرز حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مبلغین نے لوگوں کو شیخ العالم ؒکی تعلیمات اور طرز حیات کو اپنانے پر زور دیا۔
چرار شریف میں واقع آستان علمدار کشمیر لاکھوں روحانیت کے متلاشیوں کا روحانی مرکز ہے جہاں سال بھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ اس آستان عالیہ پر جہاں لوگ روحانی فیوض و برکات سے فیضاب ہوجاتے ہیں وہیں دنیا کی مختلف پریشانیوں میں گھرے لوگ اور حاجت مند بھی دست بدعا ہو کر مستفید ہوجاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں تعلیمی سیشن میں تبدیلی کا مقصد طلباء کیلئے زیادہ موثر تعلیمی کیلنڈر فراہم کرنا ہے:وزیر اعلیٰ

Next Post

گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.