سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام کے اہر بل واٹر فال سے ایک لاش برآمد کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق چند مقامی افراد نے بدھ کی سہ پہر اہر بل واٹر فال میں لاش دیکھی اورا س بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی ہے ۔
متوفی کی شناخت عادل بشیر ولد بشیر احمد ساکن نوید پورہ ریناواری سرینگر کے طور پر کی گئی ہے جو ۳۰ ستمبر سے لاپتہ تھا۔
دریں اثنا، اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی عمر عبداللہ اور حکام سے اس واقعہ کی وجوہات کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہاں پر شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی لاش بھی برآمد کی گئی تھی۔