سرینگر/۳۰اکتوبر
جموں کشمیر حکومت نے ایل جی کی زیر قیادت انتظامیہ کی’یکساں تعلیمی پالیسی‘کو پلٹتے ہوئے بدھ کو نویں جماعت تک کے کشمیر کے اسکولوں کے تعلیمی سیشن کو بحال کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ تعلیمی سیشن کو رواں سال سے نویں جماعت تک نومبر دسمبر تک بحال کردیا گیا ہے۔
ایتو کاکہنا تھا”فی الحال، ہم نویں کلاس تک تعلیمی سیشن کو نومبر،دسمبر تک بحال کریں گے۔ 10 ویں سے 12 ویں جماعت کے طلباءکے لئے تعلیمی سیشن اگلے سال سے بحال کیا جائے گا“۔
لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں جموں کشمیر انتظامیہ نے 2022 میں جموں کشمیر دونوں ڈویڑنوں کےلئے’یکساں تعلیمی کیلنڈر‘نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔