جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھارت اور چین نے مشرقی لداخ سے۸۰ سے۹۰ فیصد فوجی انخلا مکمل کرلیا

’دونوں کی افواج سرحد سے متعلق امور پر طے پانے والے معاہدے کے مطابق ’متعلقہ کام‘ میں مصروف ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-29
in مقامی خبریں
A A
مشرقی لداخ کے گوگرا ہاٹ اسپرنگس سے فوجی انخلاء

INDIA-CHINA-

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سرینگر//
ہندوستان اور چین کی فوجوں نے مشرقی لداخ کے دیپ سانگ اور ڈیمچوک سے ۸۰ تا۹۰ فیصد پیچھے ہٹنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس عمل میں ہر طرح کے بنیادی ڈھانچے کو ہٹانا اور دونوں اطراف سے فوجیوں کو واپس بلانا شامل ہے۔
توقع ہے کہ یہ پورا عمل منگل ۲۹؍ اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔
اس سے قبل جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہندوستان اور چین دونوں کی سرحدی افواج سرحد سے متعلق امور پر دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق ’متعلقہ کام‘ میں مصروف ہیں۔
جمعہ کو ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیان نے کہا کہ کام ’آسانی‘ سے جاری ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بھارت اور چین نے کشیدگی والے مقامات سے اپنی فوجیں واپس بلانا شروع کر دی ہیں، لی جیان نے کہا’’چین اور بھارت نے حال ہی میں سرحدی علاقے سے متعلق معاملات پر جو قراردادیں طے کی ہیں، ان کے مطابق چینی اور بھارتی سرحدی دستے متعلقہ کاموں میں مصروف ہیں، جو اس وقت آسانی سے چل رہا ہے‘‘۔
۲۱؍ اکتوبر کو ہندوستان نے اعلان کیا تھا کہ وہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر گشت پر چین کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے۔
۲۴؍اکتوبر کو نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک مساوی اور باہمی سلامتی کے اصولوں کی بنیاد پر ’زمینی صورتحال‘کو بحال کرنے کیلئے اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔
راج ناتھ نے کہا کہ اس میں’روایتی علاقوں میں گشت اور چراگاہ‘ کی بحالی بھی شامل ہے۔ سنگھ نے تعلقات میں پیش رفت کو’’مسلسل بات چیت میں مشغول رہنے کی طاقت‘‘ سے منسوب کیا کیونکہ جلد یا بدیر، حل سامنے آئیں گے۔
ہندوستان اور چین ایل اے سی کے ساتھ کچھ علاقوں میں اپنے اختلافات کو حل کرنے کیلئے سفارتی اور فوجی دونوں سطحوں پر بات چیت میں شامل رہے ہیں۔ مساوی اور باہمی سلامتی کے اصولوں پر مبنی زمینی صورتحال کو بحال کرنے کیلئے ایک وسیع اتفاق رائے حاصل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے روس میں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر گشت کے انتظامات پر دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات وزارت خارجہ کے اس اعلان کے چند دن بعد ہوئی ہے کہ ہندوستان چین سرحدی علاقوں میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر گشت کے انتظامات کے بارے میں دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کا جموں کشمیر میں ’ہائبرڈ گورننس سسٹم‘پر تشویش کا اظہار

Next Post

بی جے پی اسمبلی میں ۳۷۰ پر قرار داد کی مخالف کرے گی:کول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-10
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-10
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
مقامی خبریں

جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش۔حیدرآباد کے شخص کو۶۲لاکھ روپے واپس

2025-07-10
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
Next Post
جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونگے : کول

بی جے پی اسمبلی میں ۳۷۰ پر قرار داد کی مخالف کرے گی:کول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.