سرینگر///
چندی گڑھ میں گاندربل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی پراسرار حالات میں موت ہو گئی جس کے بعد اہل خانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صفا پورہ کے بھٹ پورہ کے ساکن سالک بھٹ ولد نصیر احمد بھٹ چندی گڑھ میں ایک نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں بے ہوش پایا گیا۔
اس کے بعد نرسنگ میں بی ایس سی کرنے والے نصیر کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم اسپتال میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
عہدیدار نے تصدیق کی کہ ان کے اہل خانہ کو ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد وہ وسطی کشمیر ضلع سے چندی گڑھ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
عہدیدار نے کہا’’وہ کل صبح تک وہاں پہنچ جائیں گے اور رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے قانونی وارثوں کے حوالے کیا جائے گا‘‘۔
موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ طبی و قانونی رسمی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔