ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈرکا سرینگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ 

ملی ٹینٹ سرگرمیوں میں’اضافہ‘ کے بعدسیکورٹی سخت‘ناکوں کا جال بچھا کر لوگوں کے شناختی کارڈ چیک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-25
in اہم ترین
A A
شمالی کمان کے سربراہ کی ایل او سی پر تعینات فورسز کی تیاریوں کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمارا نے سرینگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوج کی شمالی کمان نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار نے چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ سری نگر کے شالہ ٹینگ میں انسداد دہشت گردی گرڈ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ اس دوران فوجی کمانڈر نے جوانوں کی لگن کی سراہنا کی اور تمام رینکس کو چوکس رہنے کی تاکید کی اور جوانوں پر حکمت عملی کی درستگی اور مستقبل کے چیلنجوں کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کو بر قرار رکھنے پر زور دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کشمیر کے دورے کے دوران فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کو سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
اس سے قبل شمالی کمان کے سربراہ نے شالہ ٹینگ میں کلو فورس کیمپ کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش و جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔
فوجی کمانڈر نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرئے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔
فوجی کمانڈر کو سینئر آفیسران نے ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
شمالی کمان کے سربراہ نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ آپریشنل کوششوں کے تمام شعبوں میں مسلسل کامیابی کے لئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔
ادھرحالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے پیش نظر وادی کے قریب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔
شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سری نگر سمیت وادی کے باقی اضلاع میں بھی سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹٰ فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔
پائین شہر کے حساس علاقوں میں بھی ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جہاں پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر رہے ہیں۔
کسی بھی امکانی حملے کو ناکام بنانے کی خاطر شہر بھر میں رات کا گشت بھی تیز کیا گیا جبکہ اہم شاہراوں پر اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر وسطی ضلع گاندربل میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے اور بہت جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیاں، کولگام، اننت ناگ اور پلوامہ میں بھی سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونین کے خلاف پوری وادی میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے ۔
علاوہ ازیں گگن گیر حملے کے بعد سری نگر میں جمعرات کو سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس، فوج ، سی آر پی ایف اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ آفیسروں نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران حالیہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کی خاطر ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں مزید شدت لانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کمسن بچے کی لاش باز یاب ‘پر نم آنکھوں سے سپرد خاک

Next Post

بے گناہ لوگوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے خلاف :میر واعظ عمر فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
مسلکی منافرت‘شرانگیزی پھیلانے سے گریز کیا جائے : متحدہ مجلس علما

بے گناہ لوگوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے خلاف :میر واعظ عمر فاروق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.