سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں آوارہ کتوں نے ایک نابالغ لڑکی کو کاٹ کر ہلاک کر دیا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو ایک عہدیدار نے بتایا کہ اونتی پورہ کے بیگ پورہ علاقے میں آوارہ کتوں نے لڑکی پر حملہ کیا اور اسے شدید زخمی کردیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے سرینگر ریفر کردیا گیا۔ سری نگر کے اسپتال پہنچنے کے فورا بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
اس کی شناخت ۸ سالہ زوبیہ گلزار ولد گلزار احمد نائیکو ساکن بیگ پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔