جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کشمیر کو متحد کرنا پہلی ترجیح ہو گی :فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-12
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۲اکتوبر

جموں کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر اور جموں کو متحد کرنانئی حکومت کی ترجیح ہو گی ۔

ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ حالیہ اسمبلی الیکشن کے دوران جن نفرتوں کو پیدا کیا گیا ‘ انہیں ختم کیا جائےگا ۔

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

این سی صدر نے آج شام سرینگر میں دسہرہ تہوار میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ منایاجس دوران انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت کی پہلی ترجیح جموں اور کشمیر کو متحدہ کرنا ہوگی اور نفرتوں کو دور کرنا ہے جن کو اس الیکشن میں دھکیل دیا گیا ہے ۔

فاروق نے کہا کہ جموں کے ساتھ اچھا برتاو¿ کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا”ان کو بھی محسوس ہونے دیں گے این سی کی حکومت ان کی دشمن نہیں ہے ۔ہم بھارتی ہیں ہم یہاں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں “۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی حکومت سب کو سیاسی طور پر با اختیار کرے گی، چاہے وہ کشمیری ہوں‘ پنڈت ہوں‘سکھ ہو ےا ڈوگرہ ۔ان کاکہنا والے تھا”جو بھی جموں کشمیر کا رہنے والا ہو اس کو با اختیار کیا جائےگا ۔ہم نے کبھی فرق نہیں کیا ۔میں نے آج تک کبھی فرق نہیں کیا ۔نہ مےرے باپ نے کیا۔جب قبائیلی آئے تھے تو بچانے والا کون تھا ؟ شیخ محمد عبداللہ اور این سی تھی ۔یہ لوگ بھول رہے ہیں “۔

رےاستی درجے کی بحالی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں این سی صدر کاکہنا تھا”یہ پہلے ہی ہمارے ایجنڈا پر ہے اور ہم درخواست کرتے آئے ہیں کہ اسے بحال کیا جائے تاکہ ریاست کو چلایا جا سکے اور ہم اپنے کام پر لگ جائیں “۔

ایل جی انتظامیہ کی طرف سے بھرتی قوانین میں ترامیم کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق کاکہنا تھا”سب سے بڑی مصیبت جویہاں ہے وہ بے روز گاری ہے ۔اس حوالے سے حالت زبردست خراب ہے ۔ہمارے یہاں سرکاری دفاتر میں عملے کی کمی ہے ۔ڈاکٹروں کی کمی ہے‘ نرسوں کی کمی ہے ۔نیم طبی عملے کی کمی ہے‘ اساتذہ کی کمی ہے۔ہر چیز میںکمی ہے ۔اور ہمارے پاس بچے تیار ہیںجو ان کمیوں کو دور کر سکتے ہیں “۔

کابینہ میں کون شامل ہو گا؟ یہ پوچھنے پر فاروق عبداللہ نے کہا ”یہ میں نہیں کہہ سکتا ۔جس دن حلف برداری کی تقریب ہو گی ‘ وہ(وزرائ) آپ کے سامنے آئیں گے “۔

حلف برداری کی تقریب میں سونیا گاندھی اور انڈیا اےلائنس کے دوسرے لیڈروں کی شرکت کے بارے سابق وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا”ان کو دعوت نامے جائیں گے ۔ضرور جائےں گے لیکن پہلے پتہ تو چلے کہ حلف برداری کی تقریب کس دن ہو گی ۔کیوں کہ پہلے یہاں پر صدر راج ختم کرنا ہے ۔پھر اس کے بعد آگے کی شروعات ہو گی ۔جس دن ہمیں تاریخ معلوم ہو جائےگی ‘ ہم انہیں یہاں بلائیں گے“ ۔

فاروق نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی کا وقت آگیا ہے۔ ہم نہ صرف ان کےلئے بلکہ جموں کے لوگوں کے لئے بھی تمام ضروری قدم اٹھائیں گے“۔انہوں نے کہا کہ آنے والی سرکار کی جانب سے اس ضمن میں پہل ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف پنڈتوں بلکہ جموں کے لوگوں کا بھی سوچتے ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تقرریوں سے متعلق نئے احکامات آنے والی اسمبلی اور کابینہ کو کمزور کر رہے ہیں: تاریگامی

Next Post

علیحدہ جموں ریاست؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

علیحدہ جموں ریاست؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.