ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر میں تیار ہونے والے کرکٹ بیٹ خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی استعمال ہو رہے ہیں

’یہ جی آر۸؍اسپورٹس اور کشمیر میں تیار ہونے والے بید کے کرکٹ بلوں کیلئے ایک اور تاریخی دن ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-06
in مقامی خبریں
A A
کشمیر میں تیار ہونے والے کرکٹ بیٹ خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی استعمال ہو رہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
ایک اور بڑی حصولیابی اور پیش رفت میں متحدہ عرب امارات کے دبئی میں کھیلے جانے والے خواتین ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کشمیر میں بید کی لکڑی سے تیار ہونے والے کرکٹ بلے استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بلے یہاں جی آر۸اسپورٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کارخانے میں بنائے جاتے ہیں۔
جمعہ کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے تین بین الاقوامی کھلاڑیوں کیانا جوزف، زیدہ جیمز اور عالیہ نے جی آراسپورٹس ک کرکٹ بلے اور دیگر گیئرز استعمال کئے ۔
تاہم اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی شمیلہ کونل نے بیٹنگ نہیں کی کیونکہ ان کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر۱۱۸رن اسکور کئے ۔
ویسٹ انڈیز کی شاندار اوپنر کیانا جوزف جی آر۸؍اسپورٹس میں تیار کردہ کشمیر بید کے بلیڈ کو لے کر میدان میں اتری جو جی آر۸؍اسپورٹس اور خطے دونوں کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ہے ۔
گذشتہ تین مردوں کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپز میں کئی بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں نے جی آر۸کرکٹ کے بلے اور دیگر گیئرز استعمال کئے ۔
سال رواں کے چارجون کو عمان کے دو بین الاقوامی کھلاڑیوں نے نمیبیہ کے خلاف میچ میں جی آر۸کے بلے اور دیگر گیئرز استعمال کئے ۔
جی آر۸؍اسپورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر فوازالکبیر نے یو این آئی کو بتایا’’مستقبل قریب میں بین الاقوامی سطح کے مزید کھلاڑیوں کو ہمارے کرکٹ بلوں اور دیگر گیئرز سے کھیلتے ہوئے دیکھا جائے گا‘‘۔
جی آر۸؍اسپورٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کشمیر کا واحد آئی سی سی منظور شدہ برانڈ ہے اور اس کے بلے دنیا بھر کے کئی بین الاقوامی کرکٹرز استعمال کر رہے ہیں۔
کبیر نے کہا’’یہ جی آر۸؍اسپورٹس اور کشمیر میں تیار ہونے والے بید کے کرکٹ بلوں کیلئے ایک اور تاریخی دن ہے ، ہم اس منفرد لکڑی کے فروغ کے لئے انتھک کوشش کر رہے ہیں جو کشمیر کے ورثے اور مثالی دستکاری کی علامت ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا’’خواتین کھلاڑیوں کیلئے تیار کئے جانے والے بلوں کے جدید تکینکی اور طریقہ کار کے ذریعے کئی ٹیسٹ کئے گئے ‘‘۔
کبیر کا کہنا تھا’’ہماری کمپنی کی توجہ تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دستکاری کو ملانے پر مرکوز رہتی ہے تاکہ اعلیٰ معیار کے مصنوعات کو وجود میں لایا جا سکے ‘‘۔
ڈائریکٹر نے کہا’’جنوبی کشمیر کے سنگم سے اونتی پورہ تک کم سے کم چار سو بیٹ منی فیکچرنگ یونٹ قائم ہیں اور جی آر ۸؍اسپورٹس ان تمام یونٹوں کی نمائندگی کرتا ہے ’۔
کبیر نے کہا’’ہمیں کرکٹ بیٹ انڈسٹری میں اپنا منفرد نام بنانے پر فخر ہے اور ہم کرکٹروں کو اعلیٰ معیار کے بلے اور دیگر گیئرز فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے اثر و نفوذ کو مرتسم کرنے کے لئے محنت کرتے رہیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

وقف بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین پنشن کے انتظار میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی

وقف بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین پنشن کے انتظار میں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.