ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وقف بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین پنشن کے انتظار میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-06
in مقامی خبریں
A A
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر///
جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اگلے ہفتے وقف بورڈ کے۴۰سابق ملازمین کے کیس کی سماعت کرنے والی ہے جو پنشن ملنے کے انتظار میں ہیں۔
ریٹائرڈ ملازمین نے کہا کہ حکام نے ابھی تک ان کی پنشن جاری نہیں کی ہے ۔
جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے اگست کے حکم میں حکام سے کہا تھا ’’اسی طرح کے ملازمین کی مشابہت پر پنشن دینے کے لیے عرضی گزاروں کے کیس کی کارروائی پر غور کریں‘‘۔
سال رواں کے ماہ اگست میں جسٹس سنجے دھر نے ایک درخواست کی سماعت کے بعد جس میں کہا گیا تھا کہ ۴۰ملازمین نے کمشنر سکریٹری ریونیو، چیئرپرسن اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو نوٹس جاری کیے تھے ۔
سابق ملازمین نے کہا تھا کہ مارچ۲۰۲۲میں بی جے پی لیڈر درخشاں اندرابی کو چیئرپرسن مقرر کیے جانے کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کی پنشن نہیں مل رہی ہے ۔
ایک ریٹائرڈ ملازم نے ہفتے کے روز کہا’’ہم پنشن کا انتظار کرتے رہتے ہیں لیکن بغیر کسی وجہ کے تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ہمیں امید تھی کہ بورڈ حکام ملازمین کے کیسز کو منظور کرنا شروع کر دیں گے لیکن ایک ماہ سے زیادہ وقت گزر گیا مگر زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں ہوا‘‘۔
ایک اور ملازم نے کہا’’ہمارے اہلخانہ کو گونا گوں مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے لیکن ہماری بات سننے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے ‘‘۔
دریں اثنا جموں وکشمیر وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر ظہیر احمد کیفی نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے مسئلے کو حل کیا گیا ہے اس میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا’’اس مسلے کو حل کیا گیا ہے ان ملازموں کو صرف کچھ دنوں کا انتظار کرنا ہوگا‘‘۔
درخواست گزاروں نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ پنشن کا حق جائیداد کا حق ہے جس کی آئین کے تحت ضمانت دی گئی ہے اور اس رقم کی خلاف ورزی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
عدالت اس کیس کی سماعت پیر کو کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں تیار ہونے والے کرکٹ بیٹ خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی استعمال ہو رہے ہیں

Next Post

کپوارہ انسداد در اندازی آپریشن دو در انداز ہلاک، آپریشن جاری:فوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
بومئی سوپور میں جیش سے وابستہ دو مقامی جنگجو ہلاک‘شہری زخمی:کمار

کپوارہ انسداد در اندازی آپریشن دو در انداز ہلاک، آپریشن جاری:فوج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.