جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کروں گا: ڈاکٹر فاروق

ـ’وادی میںاین سی کے حق میں ووٹ بی جے پی کے خلاف ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-06
in اہم ترین
A A
جے کے سی اے کیس | ہائی کورٹ نے فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی چارج شیٹ کو خارج کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سری نگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر میں اگلی حکومت بنانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کرے گی۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جو بھی پارٹی بی جے پی کا ساتھ دے گی وہ جموں و کشمیر میں غائب ہوجائے گی۔
ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے این سی صدر نے کہا کہ بھگوا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نیشنل کانفرنس کے حق میں ووٹ بی جے پی کے خلاف ہے۔
این سی صدر نے کہا’’ہم بی جے پی کے ساتھ نہیں جا سکتے۔ ہمیں یہاں جو ووٹ ملا ہے وہ بی جے پی کے خلاف ووٹ ہے۔ بی جے پی نے مسلمانوں کو جن مشکلات میں ڈالا، ان کی دکانوں، گھروں، مساجد اور اسکولوں کو تباہ کیا، کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہم ان کے ساتھ جائیں گے‘‘؟
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ بی جے پی نے پارلیمانی انتخابات میں ایک بھی مسلمان کو مینڈیٹ نہیں دیا اور نہ ہی مرکزی کابینہ میں ایک بھی مسلم وزیر ہے۔انہوں نے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ ہمارے لوگ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اگر وہ (بی جے پی) سوچتے ہیں کہ وہ حکومت بنائیں گے تو وہ احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے آج ایگزٹ پول کا جواب دیتے ہوئے کہا’’ہم کسی چیز کی توقع نہیں کر سکتے، لیکن نتائج کا اعلان ہونے دیں اور اس بارے میں راستہ صاف ہو جائے گا کہ انتخابات میں کس نے کیا کیا ہے‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے کہا کہ کانگریس ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اور کہا کہ موجودہ حکومت کا خمیازہ بھگتنے والے لوگوں نے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق کا یہ بیان سابق مئیر جنید متو کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹر فاروق نے ایک ثالث سے بی جے پی کے ساتھ نئی حکومت بنانے کیلئے پہلگام میں دو بار ملاقات کی۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے جمعہ کو ہی متو کے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا ۔
ڈاکٹر فاروق نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی دارلحکومت اسلام آباد میں اگلے ہفتے منعقد ہونے والے شنگھائی تعان تنظیم اجلاس کے دوران ہندوستان اور پاکستان دوطرفہ مسائل پر بات چیت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوریاں ختم ہوں گی اور بہتر تعلقات کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
این سی صدر نے کہا’’مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک تمام مسائل پر بات چیت کریں گے اقتصادی مسائل ہم دونوں بلکہ تمام دنیا کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل مسائل ہیں‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’میں پُر امید ہوں کہ دونوں دو طرفہ مسائل پر بھی بات چیت کریں گے ‘‘۔انہوں نے کہا’’مجھے یہ بھی امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوگی میری نیک خواہشات سب کے ساتھ ہیں‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس اجلاس سے مسائل حل ہوں گے ، انہوں نے کہا’’یہ کوئی نہیں جانتا ہے کہ وہاں کیا ہوگا‘‘۔انہوں نے کہا’’تاہم ہر کوئی یہ امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں دور ہوں گی اور آگے بہتر تعلقات کا دوبارہ آغاز ہوگا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی فوج کی یمن میں حوثیوں کے 15 ٹھکانوں پر بمباری

Next Post

’پاکستان میں ایس او سی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہوں ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
ایس سی اواجلاس:جئے شنکر پاکستان کا دورہ کریں گے

’پاکستان میں ایس او سی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہوں ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.