سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر ایک مشتبہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ترہگام علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رات کے قریب تین بجے ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جب جوان اس علاقے میں گشت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں دو فوجی جوان زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں میں ایک حوالدار اور ایک نائیک شامل ہیں جن کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔تاہم فوج کی طرف سے ضمن میں اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔