آپ لوگوں نے جو کرنا تھا وہ آپ نے کیا … اور خوب کیا … اس سے زیاہ آپ کچھ کر بھی نہیں سکتے تھے… اب آپ کا ‘ لوگوں کا رول ختم ہو گیا … اب جو ہو گا ‘اس میں آپ لوگوں کا کوئی رول‘ کوئی کردار نہیں ہو گا‘کوئی عمل دخل نہیںہو گا… بالکل بھی نہیں ہو گا ۔ جو ہو گا اگر وہ آپ لوگوں کی توقعات اور خوہشات کے خلاف بھی ہو گا… اس کے برعکس بھی ہو گا‘ تو بھی آپ کچھ نہیں کرپائیں گے… کچھ بھی نہیں… اس لئے نہیںکر سکتے ہیں کیوں کہ کوئی آپ سے پوچھے گا بھی نہیں … کوئی آپ کوکسی خاطر میںنہیں لائے گا …اس لئے صاحب صبر کرنے کے علاوہ آپ لوگون کے پاس کوئی آپشن نہیں ہو گا… آپ کو انتظار کرنا ہو گا… اس بات کا انتظار کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا… اس دوران آپ کو بہت کچھ سننے کو ملے گا… کوئی کچھ دعوے کرے گا … کوئی اس دعوے کی تردید کرے گا… کوئی کنگ میکر بننے کا دعویٰ کرے گا… کوئی بذات خود کننگ بنے کا شوشہ پھیلائے گا … کوئی وزیر اعلیٰ بننے کا خواب دیکھے گا … کوئی وزیر بننے کا سپنا… یہ سب کچھ ہو گا…کچھ عیاں ہو گا اور بہت کچھ عیاں نہیں ہو گا… وہ پردوں کے پیچھے ہو گا… اور جو پردوں کے پیچھے ہو گا … اس بارے میں آپ کو کچھ معلوم نہیں ہو گا… اور یہ بھی سچ ہے کہ اگر کچھ معلوم ہو گا بھی‘ کچھ پتہ بھی چلے گا تو… تو بھی آپ کچھ اکھاڑ نہیں سکیں گے اور… اور اس لئے نہیں سکیں گے کیوں کہ آپ کا رول پہلے ہی ختم ہو گیا ہے …اس ڈرامے کے اسکرپٹ میں اب آپ کیلئے کچھ باقی نہیں رہا ہے… کوئی ڈائیلاگ بھی نہیں … کوئی ایکشن بھی نہیں ‘ کوئی جذباتی سین بھی نہیں… بھلے ہی آپ کچھ باتوں سے ‘ کچھ فیصلوں سے ناراض ہوں گے ‘ غصہ کریں گے … لیکن … لیکن اسکرپٹ میں آپ کاکوئی رول نہیں بچا ہے… اس لئے آپ کا جذباتی ہونے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا… غصہ ہونا بھی کسی کام نہیں آئے گا … بالکل بھی نہیں آئے گا ۔اس لئے ہمارا آپ کو ایک ہی مشورہ ہے… صرف ایک مشورہ اور… اور وہ مشورہ یہ ہے کہ…کہ آرام سے بیٹھ جائیے اور… اور جو ہو ا ‘ جو ہورہا ہے… اورجو ہونے والا ہے اس کو دیکھئے… خاموشی سے دیکھئے … اس سے زیادہ آپ کچھ کر بھی نہیں سکتے ہیں ۔ ہے نا؟