ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’وادی میںامن برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ‘

عسکریت پسندی آخری مرحلے میں ہے ‘اس وقت صرف ۸۰ ملی ٹنٹ سرگرم ہیں: لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-04
in اہم ترین
A A
’وادی میںامن برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

’دہشت گردی کو سرحد پار سے ہوا دی جا رہی ہے‘اس سال جنگجو صفوں میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہو ئی ‘
سرینگر//
فوج کی سرینگر میں قائم۱۵ ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کشمیر میں سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
فوجی کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی آخری مرحلے میں ہے کیونکہ اس وقت صرف ۸۰ عسکریت پسند سرگرم ہیں۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی۱۵ویں کور نے کہا کہ خطے میں صورتحال کافی اچھی ہے۔ انہوں نے کہا’’دہشت گردی کو سرحد پار سے ہوا دی جا رہی ہے اور یہ بہت واضح ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ جنرل گھئی نئی پوسٹنگ کیلئے جارہے ہیں اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پرشانت شریواستو ۱۵ویںاکتوبر کو لیں گے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کشمیر میں سب سے بڑا چیلنج کیا ہے، فوجی افسر نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ سال کی طرح اب تک ایک اچھا سال دیکھا گیا ہے۔ان کاکہنا تھا’’ہمیں یہاں امن کو ایک مستقل خصوصیت بنانے کیلئے کچھ اور اچھے سالوں کی ضرورت ہے۔ میرا ماننا ہے کہ اس پرامن ماحول کو برقرار رکھنا سیکورٹی فورسز کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ جنرل گھئی نے کہا کہ اس سال عسکریت پسندوں کی کوئی سرگرم بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ جی او سی نے کہا’’پچھلے سال یہ تعداد کم ہو کر ایک درجن رہ گئی تھی اور اس سال یہ صفر کے قریب ہے‘‘۔
فوجی کمانڈر نے کہا کہ جہاں تک کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات کا تعلق ہے تو یہ بہت کم ہیں۔ انہوںنے کہا’’کچھ ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ایک غیر تربیت یافتہ شخص نے پستول کا استعمال کرتے ہوئے آسان ہدف بنایا‘‘۔
اس وقت سرگرم عسکریت پسندوں کی کل تعداد کے بارے میں جی او سی نے کہا’’اس وقت خطے میں صرف۸۰ عسکریت پسند سرگرم ہیں جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں کم ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس موقع پر فوجیوں کی تعداد میں کوئی کمی ممکن ہے، جی او سی نے کہا’’ہم استحکام کے مرحلے میں ہیں اور انسداد شورش اور انسداد دہشت گردی گرڈ میں کوئی کمی کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔ دونوں گرڈوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ میں یقینی طور پر اس مرحلے پر ان گرڈوں کو کمزور کرنے کی وکالت نہیں کروں گا‘‘۔
قبل ازیں اپنے افتتاحی کلمات میں جی او سی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران دراندازی کے خلاف متعدد کوششیں کی گئیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کے اندر ایک بہت مضبوط اور کامیاب انسداد دہشت گردی مہم چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرتے ہوئے ہم اپنی ذمہ داری اور قوم کی تعمیر کے بارے میں بہت باشعور رہے ہیں۔ لہٰذا ہم نے عوام (کشمیری عوام) کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھا ہے۔
پندرہویں کور کے کمانڈر نے کہا کہ خطے میں ایک نیا آغاز دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ ترقی کے علاوہ متعدد اہم واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جی او سی نے کہا’’یہ (چنار کور)۱۵ویںکور‘ پولیس، سی اے پی ایف، پولیس اور متعدد دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی وجہ سے ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’۸؍اکتوبر کو بی جے پی جموں کشمیر کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی ‘

Next Post

اسمبلی انتخابات:ووٹنگ کی مجموعی شرح۸۸ء۶۳فیصد رہی:کمیشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری

اسمبلی انتخابات:ووٹنگ کی مجموعی شرح۸۸ء۶۳فیصد رہی:کمیشن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.