ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دو دن تک دہلی پولیس کی حراست میں رہنے کے بعد سونم وانکچک ساتھیوں سے رہا 

کارکن کی گرفتاری کے خلاف کرگل اور لہیہ میں احتجاج‘لداخیوں کی چار مطالبات پورا کرنے کی مانگ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-03
in مقامی خبریں
A A
دو دن تک دہلی پولیس کی حراست میں رہنے کے بعد سونم وانکچک ساتھیوں سے رہا 

Sonam

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

نئی دہلی//
دہلی پولیس کے ذریعے حراست میں لیے گئے لداخ کارکن سونم وانگچک کو بدھ کو باوانا پولیس اسٹیشن سے رہا کر دیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی ایک ٹیم انہیں راج گھاٹ لے گئی جہاں توقع ہے کہ وہ گاندھی جینتی کے موقع پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
وانگ چک کو لداخ کے تقریباً۱۲۰ دیگر لوگوں کے ساتھ پیر ‘۳۰ ستمبرکی رات کو دہلی،ہریانہ سرحد پر حراست میں لیا گیا تھا۔
وانگ چک اور ان کے حامیوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ لداخ کیلئے آئینی تحفظ کا مطالبہ کرنے کے لئے لیہہ سے دہلی کی طرف مارچ کر رہے تھے۔ یکم ستمبر سے شروع ہونے والا یہ مارچ ۲؍ اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر راج گھاٹ پر اختتام پذیر ہونا تھا۔
اس سے قبل لداخ کے رکن پارلیمنٹ محمد حنیفہ کو دہلی پولیس نے رہا کر دیا تھا‘جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی تھی۔
حنیفہ کو منگل یکم اکتوبرکو دہلی پولیس نے حراست میں لیا تھا، جس کے ایک دن بعد سونم وانگچک سمیت لداخ کے سو سے زیادہ مظاہرین کو دہلی،ہریانہ سرحد پر حراست میں لیا گیا تھا۔
یکم اکتوبر کو کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور اپیکس باڈی، لیہہ نے پیر ۳۰ ستمبر کی رات معروف کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری کے بعد پورے لداخ میں بند کی کال دی تھی۔ لداخ میں دکانیں بند رہیں کیونکہ رہائشیوں نے   وانگچک کی رہائی کا مطالبہ کیا اور خطے کے حقوق کے تحفظ کے لئے چھٹے شیڈول کی وکالت کی۔
وانگ چک اور دیگر رضاکاروں نے لیہہ سے نئی دہلی تک پیدل مارچ شروع کیا تھا تاکہ مرکز پر زور دیا جاسکے کہ وہ ان کے مطالبات کے بارے میں لداخ کی قیادت کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرے۔
ان کے اہم مطالبات میں سے ایک یہ ہے کہ لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کیا جائے، مقامی آبادی کو اپنی زمین اور ثقافتی شناخت کی حفاظت کے لئے قانون سازی کے اختیارات دیئے جائیں۔
اس مارچ کا اہتمام لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) نے کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے تعاون سے کیا تھا، جو دونوں گزشتہ چار سالوں سے احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ میں دوسرے روز بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور سونم وانگچک کی رہائی مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کے ہاتھوں ماہر ماحولیات سونم وانگچک کی گرفتاری کے خلاف کرگل میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی جلوس نکالا ۔
کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے بینر تلے نکالے گئے اس جلوس میں مردو زن نے شرکت کی اور سونم وانگچک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہاکہ دہلی پولیس نے غیر قانونی طریقے سے سونم وانگچک اور اس کے حامیوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔
مظاہرین نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کی یہ دیرینہ مانگ رہی ہے کہ مرکزی زیر انتظام علاقے کو سٹیٹ ہڈ کا درجہ دیا جائے لیکن مرکزی سرکار لوگوں کی اس مانگ کو پورا نہیں کر رہی ہے ۔
ان کے مطابق ہمارے لیڈروں نے مرکزی سرکار سے مذاکرات بھی کئے لیکن جب وہاں سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا تو لوگوں نے پر امن ایجی ٹیشن شروع کی۔
مظاہرین نے مزید بتایا کہ سونم وانگچک اور اس کے حامیوں نے فیصلہ کیا کہ لداخ کے لوگوں کی دیرینہ مانگوں کو پورا کرنے کی خاطر وہ دہلی میں پر امن احتجاج کریں گے لیکن پولیس نے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جو ناقابل برداشت ہے ۔
مظاہرین نے سونم وانگچک اوراس کے ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
دریں اثنا لہیہ میں بھی لوگوں نے سونم وانگچک کی گرفتاری کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔
یاد رہے کہ سونم وانگچک اور لداخ سے تعلق رکھنے والے۱۵۰ دیگر مظاہرین جو بدھ کے روز حراست میں ہیں، نے یہ کہتے ہوئے اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال جاری رکھی کہ گاندھی جینتی کے موقع پر انہیں اپنے حقوق کو پامال کیا جاتا ہے۔
وانگچک‘دہلی چلو پدیاترا‘ کی قیادت کر رہے تھے، جس کا آغاز ایک ماہ قبل لیہہ سے ہوا تھا۔ انہیں پیر کی رات کو حراست میں لیا گیا تھا۔
لداخ اپیکس باڈی کے کوآرڈینیٹر جگمت پالجور نے بدھ کی صبح جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کی حراست ۲۴ گھنٹوں سے جاری ہے جو غیر قانونی ہے۔’’ہم پد یاتری اپنے آپ کو ایک خطرناک صورت حال میں پاتے ہیں۔ ہمیں ۲۴ گھنٹے سے زیادہ وقت سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ یہ حراست غیر قانونی ہے، کیوں کہ ۲۴ گھنٹے کی مدت گزر چکی ہے، اور ہمیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے‘‘۔
پالجور نے ایک بیان میں کہا’’کچھ گروپوں کو صرف۲۴ گھنٹوں کے بعد رہا کر دیا گیا ہے‘لیکن پھر انہیں دو بارہ پولیس اسٹیشن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات پولیس نے ہمیں زبردستی نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی، لیکن ہم مزاحمت میں کھڑے رہے‘‘۔
پالجور نے بیان میں مزید کہا’’باوانا پولیس اسٹیشن میں ہمارے فون ضبط کر لیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے‘‘۔حالانکہ، دہلی پولیس نے کہا کہ ’پد یاتریوں‘ کو کل رات رہا کر دیا گیا اور دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وانگچک اور دیگر حراست میں لئے گئے لداخیوں کو منگل کی رات کو جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وہ دہلی کے وسطی حصے کی طرف مارچ کرنے پر بضد تھے ، لہذا انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میںپرامن انتخابات جمہوریت کی بحالی کی علامت ہے: پوری

Next Post

8 اکتوبر کو بی جے پی مکمل اکثریت حاصل کرے گی:رینا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
8 اکتوبر کو بی جے پی مکمل اکثریت حاصل کرے گی:رینا

8 اکتوبر کو بی جے پی مکمل اکثریت حاصل کرے گی:رینا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.