سرینگر//
سرینگر کے نشاط علاقے کے پہلو برین میں۲۸ ستمبر کو لاپتہ ہونے والے ۲۲سالہ نوجوان کی نعش گزشتہ رات ایک ندی سے برآمد ہوئی۔
ایک مقامی خبر رساں ادارے نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان ۲۸ ستمبر سے لاپتہ تھا جبکہ اس کے اہل خانہ نے یکم اکتوبر ۲۰۲۴ کو نشاط پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
مقامی لوگوں کو کل رات لاش ملی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔عہدیدار نے بتایا کہ لاش کو بعد میں قانونی کارروائی اور مزید تفتیش کیلئے سرینگر کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا۔
متوفی کی شناخت۲۲ سالہ رومن نذیر کے طور پر کی گئی ہے جو نشاط کے دنپورہ برین کا رہائشی تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔