اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بائیکاٹ زدہ اولڈ ٹاون بارہ مولہ میں بھی بھاری ووٹنگ

کنیاری گائوں:زمین فراہم نہ کرنے پر ووٹ نہیں ڈالا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-02
in اہم ترین
A A
بانڈی پورہ میونسپل کونسل کے صدر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
شمالی کشمیر کے آزاد گنج بارہ مولہ میں منگل کی صبح سے ہی لوگ گھروں سے باہر آکر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ ماضی میں جتنے بھی الیکشن ہوئے اولڈ ٹاون بارہ مولہ میں بائیکاٹ کا اثر دیکھنے کو ملتا تھا ۔
یو این آئی اردو نامہ نگار کے مطابق منگل کی صبح شمالی کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے پر لوگوں میں جوش و جذبہ دیکھا جارہا ہے ۔
نامہ نگار نے کہاکہ آزاد گنج پولنگ بوتھ پر صبح نو بجے تک ۱۳۴۵میں سے۱۵۶؍ووٹ پڑے تھے جبکہ آرام پورہ پولنگ اسٹیشن پر۴۶۸میں سے ۷۰ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جتنے بھی انتخابات ہوئے اولڈ ٹاون بارہ مولہ میں بائیکاٹ کا اثر دیکھنے کو ملتا تھا لیکن اس بار یہاں پر بھی لوگوں کی قطاریں نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مرد و زن اور خاص کر نوجوان بھی ووٹ ڈال رہے ہیں۔
اس دوران شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کنیاری سونہ واری علاقے کے ووٹروں نے منگل کے روز سرکار کی جانب سے رہائشی مکانات تعمیر کرنے کیلئے زمین فراہم نہ کرنے کے خلاف احتجاج میں ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔
تاہم ریٹرنک افسر بانڈی پورہ شبیر احمد وانی نے یو این آئی کو بتایا’’اس گائوں کے ووٹروں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ‘‘۔
وانی نے کہا’’ضلع مجسٹریٹ کا ووٹروں کو منانے کیلئے کنیاری گائوں کا دورہ متوقع ہے اگر ممکن ہوا تو اس گائوں میں پولنگ کو رات کے آٹھ بجے تک بڑھایا جا سکتا ہے ‘‘۔
کنیاری کے رہنے والوں‘جہاں پانچ سو سے زیادہ ووٹ ہیں‘ نے کہا’’سال۲۰۱۴کے تباہ کن سیلاب سے ہمارے مکان تباہ ہوگئے پھر ہم نے متبادل زمین کی فراہمی کیلئے حکومت کی طرف رجوع کیا تاکہ ہم نئے مکان بنا سکیں لیکن آج تک ہماری فریاد پر کان نہیں دھرا گیا‘‘۔
ایک مقامی ووٹر نے میڈیا کو بتایا’’اگر ضلع انتظامیہ ہمیں فی کنبہ پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرے گی تو ہم ووٹ ڈالیں گے ‘‘۔
کنیاری میں گذشتہ۷۰برسوں سے۱۷۵کنبے رہائش پذیر ہیں جن میں سے بیشتر نے بنڈ کے نزدیک سرکاری زمین پر اپنے مکان تعمیر کئے ہیں۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے’’ہم نے پی ڈی پی، کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی متواتر حکومتوں تک اپنی فریاد پہنچائی لیکن ان کو ان سنی کر دیا گیا‘‘۔
لوگوںنے کہا’’موجودہ انتظامیہ ہمیں ‘بے گھر افراد کے لئے زمین کی فراہمی کی اسکیم کے تحت ہمیں پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے میں نا کام ہوئی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’گرچہ ضلع انتظامیہ نے۱۸کنبوں کو زمین فراہم کرنے کے دستاویز جاری کئے لیکن اب تک کسی کو کہیں کوئی زمین کا ٹکڑا فراہم نہیں کیا گیا‘‘۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا’’اس گائوں کے ۱۷۵کنبوں میں سے بیشتر ٹین کے شیڈوں میں رہ رہے ہیں اور وہ اپنے بچوں کی شادی نہیں کر پا رہے ہیں‘‘۔
مقامی لوگوں نے کہا’’ہم نے ہر حکومت کا دروازہ کھٹکھٹایا یہاں تک دلی بھی گئے وہاں رکن پارلیمنٹ اور وزرا سے بھی ملے لیکن ہماری فائل کو غائب ہی کر دیا گیا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھاری اکثریت سے بی جے پی کی سرکار بن رہی ہے:رینا

Next Post

دفعہ۳۷۰سے کبھی کسی عام آدمی کو فائدہ نہیں پہنچا ہے:جتندر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ

دفعہ۳۷۰سے کبھی کسی عام آدمی کو فائدہ نہیں پہنچا ہے:جتندر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.