پیر, جولائی 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امن اور خوشحالی کے متمنی اتحاد کو ووٹ دینا لازمی:ڈاکٹر فاروق

’وقف ترمیمی بل پر انڈیا اتحاد کے رہنماوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-01
in اہم ترین
A A
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہاہے کہ جیسے جیسے ہم اس نازک مرحلے کے قریب پہنچ گئے ، ہم ایک ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ہماری قوم کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے ۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ ہم سب ایک روشن کل کا خواب دیکھتے ہیں، جہاں ہر گھر کو معقول اور مناسب بجلی میسر ہو، جہاں نوکریاں اور روزگار کے مواقعے وافر ہوں، اور جہاں ہمارے معاشرے کے ہر کونے میں بہتر حکمرانی ہو۔ان کاکہنا تھا’’ہمیں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو عوامی حقوق کو سب پر ترجیح دے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہر آواز سنی جائے اور ہر شہری کی قدر ہو۔ہم مل کر ایک ایسی قوم کی تعمیر کر سکتے ہیں جہاں امن اور خوشحالی صرف خواہشات ہی نہیں بلکہ حقیقت ہو‘‘۔
این سی صدر نے کہا کہ اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرکے ہم ایک ایسا مستقبل حاصل کر سکتے ہیں جہاں ترقی کے مواقع سب کیلئے دستیاب ہوں، جہاں کاروبار پھل پھول سکیں، اور جہاں ہمارے بچے امید سے بھرے معاشرے میں پروان چڑھ سکیں۔’’آپ کے ووٹ سے نیشنل کانفرنس ایک ایسی حکومت بنائی گی جو عوام کے لئے ، عوام کے ذریعے اور عوام کے ساتھ کام کریگی۔ یہ صرف وعدوں کا نہیں بلکہ روشن مستقبل کا وقت ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ’’آئیے ترقی، انصاف اور سب کی بہتری کیلئے ہم سب مل کر کام کریں۔ایسے اتحاد کو اپنا ووٹ دیں جو ملازمتیں، بجلی، گڈ گورننس اور سب کے لئے امن، خوشحالی ،فارغ البالی، عزت اور وقار کا متمی ہو۔ایک ساتھ مل کر ہم ایسے مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں جس کے ہم مستحق ہیں‘‘!
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کے منڈیٹ کو تہس نہس کرنے کیلئے سنگین سازشیں رچائیں گئیں ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ ذی شعور عوام حالات و واقعات کا غور سے جائزہ لیکر ہی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے ذریعے پارلیمنٹ کو واپس بھیجے جانے کے بعد انڈیا الائنس اس پر فیصلہ کرئے گا۔
این سی نائب صدر نے کہا ’’ہم اس بل کو پارلیمنٹ میں واپس بھیجنے کے بعد دیکھیں گے اور پھر انڈیا اتحاد کے رہنماوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے ‘‘۔
وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ہریانہ میں چناوی ریلی کے دوران وقف بل کو اگلے اجلاس کے دوران منظور کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا’’ابتداے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ‘‘۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا’’ہم اس بل کو پارلیمنٹ میں واپس بھیجنے کے بعد دیکھیں گے اور پھر انڈیا اتحاد کے رہنماوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے ‘‘۔
بی جے پی کی جانب سے دفعہ۳۷۰کو دفن کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے سخت لہجے میں کہا کہ بی جے پی والے تو ہر ایک چیز کو دفن کر رہے ہیں اور یہی ان کی پالیسی رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیسرے اور آخری مرحلے میں آج پولنگ

Next Post

گاندربل میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر غیر مقامی مزدور ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

2026-07-20
نشہ مکت جموں کشمیر کیلئے ۱۰۰  روزہ مہم
اہم ترین

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

2026-07-20
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کاجنتر منتر پر این سی کے مجوزہ اجلاس میں مشروط آمادگی کا اظہار

2026-07-20
نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے آثار ‘ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

2026-07-20
اہم ترین

محمد جعفر اخون ’پارٹی مخالف  سرگرمیوں‘ پر چھ برس کیلئے خارج

2026-07-20
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پونچھ میں۲۵کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ضبط

2026-07-20
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

راجوری اور کٹھوعہ میں مبینہ مویشی اسمگلر  سمیت دو افراد پی ایس اے کے تحت نظر بند

2026-07-20
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
اہم ترین

بھدرواہ فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت پر ڈوڈہ اور کشتواڑ میں جزوی بند

2026-07-20
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

گاندربل میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر غیر مقامی مزدور ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.