جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ایل جی باہر کاہے‘ اپنی مرضی کے مطابق حکومت کر رہا ہے:پرینکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-28
in تازہ تریں
A A
ایل جی باہر کاہے‘ اپنی مرضی کے مطابق حکومت کر رہا ہے:پرینکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

بشنا/28 ستمبر

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ایک لیفٹیننٹ گورنر ہے جو باہرکا ہے پوری طرح سے اپنی مرضی سے حکومت کر رہا ہے۔

پرینکا گاندھی نے آج یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم سچ کو کیوں نہیں سمجھ پا رہے ہیں؟ ”آپ کی ریاست کا درجہ محض بات چیت سے حاصل نہیں ہوگا۔ یہ آپ کا حق تھا اور اس کے ذریعے آپ کو بہت سی چیزیں ملتی تھیں۔ روزگار کا حق، چھوٹے کاروباروں کو مضبوط کرنے کا حق…. یہ سب آپ سے چھین لیا گیا ہے“۔

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

کانگریسی لیڈر نے کہا”ایک ایل جی ہے جو پورا اپنی منمانی سے راج کر رہے ہیں۔ لوٹ مار اور ریموٹ کنٹرول کا راج قائم کیا گیا ہے۔ آپ کی زمین بڑے صنعت کاروں کے لئے ’لینڈ بینک‘ بن رہی ہے۔ آپ کچھ بھی نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ آپ کی اپنی حکومت نہیں ہے“۔

پرینکا نے مزید کہا کہ ایل جی ایک بیرونی شخص ہیں اور جو بھی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں وہ بیرونی لوگوں کے لئے بنائی جارہی ہیں۔

خاتون کانگریس لیڈر نے کہا”450 منرل بلاکس میں سے 200 بلاکس بیرونی لوگوں کو دیئے گئے ہیں۔ آج ملک میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔ جموں و کشمیر میں 65 فیصد سرکاری عہدے خالی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران ہم پورے ملک میں گئے۔ ہم نے جہاں بھی پوچھا کہ کس کو روزگار ملا ہے، ہزاروں کی بھیڑ میں ایک ہاتھ بھی نہیں اٹھایا گیا“۔

پرینکا نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور کو بھی یاد کیا، جب وہ اپنے بھائی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے ساتھ ان کے قتل سے چار پانچ دن پہلے کشمیر گئیں تھیں۔

انہوں نے کہا”آپ نہیں جانتے ہوں گے کہ میری دادی اندرا جی کے قتل سے چار پانچ دن پہلے، ہم گھر پر بیٹھے تھے، میں 12 سال کی تھی، راہل 14 سال کا تھا۔ اچانک دادی نے کہا، مجھے کشمیر جانے کا دل کرتا ہے، میں خزاں میں گرنے والے چنار کے درختوں کو دیکھنا چاہتی ہوں۔ اس لیے ہم دونوں بچے تھے اور اپنی دادی کے ساتھ جا کر بہت خوش تھے۔ وہ ہمیں کشمیر لے آئیں۔ پہلی بار، وہ مجھے کھیر بھوانی کے مندر میں لے گئیں…. پھر ہم دہلی آئے اور تین چار دن بعد ان کا قتل کر دیا گیا اور وہ شہید ہو گئیں۔ اور اس کے بعد سے، جب بھی میں سری نگر جاتی ہوں، تو کھیر بھوانی ماتا سے ضرور ملتی ہوں اور اپنی دادی کو یاد کرتی ہوں“۔

پرینکانے کہا”قدرت نے آپ کو سب کچھ دیا ہے، خوبصورتی، وسائل۔ دنیا کی فطرت یہ ہے کہ جب کسی کے پاس سب کچھ ہوتا ہے تو جس کے ارادے درست نہیں ہوتے وہ اسے چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک طرح سے بی جے پی رہنماو¿ں نے جموں و کشمیر کو اپنی سیاسی شطرنج کا مہرہ بنا لیا ہے۔ پالیسیاں یہاں کےلئے نہیں بنائی جاتی ہیں، جو پالیسیاں آپ کے لئے بنائی جاتی ہیں وہ سیاست کرنے کے لئے بنائی جاتی ہیں“۔

اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ستمبر کو چھ اضلاع گاندربل، بڈگام، سرینگر اور جموں خطوں راجوری، ریاسی اور پونچھ میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دس سال کے وقفے کے بعد اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں فائرنگ کا تبادلہ

Next Post

جموں اور کانگریس !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

جموں اور کانگریس !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.