سرینگر/28ستمبر
ضلع کٹھوعہ کے رسانی گاوں میں ہفتہ کے روزملی ٹنٹوںاور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جموں و کشمیر میں آج یہ دوسری جھڑپ ہے۔ اس سے قبل جنوبی کشمیر کے کولگام میں ایک اور جھڑپ میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ چار فوجی اہلکار اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہتھیاروں کے ساتھ کچھ مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشکوک مقام کی طرف بڑھی تو چھپے ہوئے ملی ٹنٹوں نے تلاشی ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔