جموں//
کٹھوعہ ضلع کے خان پور علاقے کے کھیتوں سے ایک پستول اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
عہدیداروں نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے خان پور کے ایک کھیت میں پستول اور گولہ بارود چھپایا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس کی ایک ٹیم نے خان پور علاقے میں تلاشی لی ، جس کے نتیجے میں پستول کے ساتھ پانچ کارتوس برآمد ہوئے ، جو مٹی کے نیچے سے برآمد ہوئے تھے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر۲۰۴/۲۰۲۴/یو/ایس ۳/۲۵آرمز ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔