نئی دہلی//
سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے پیراسیٹامول سمیت ایسی۵۰سے زیادہ دوائیں جو مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ، انہیں مقررہ معیار کے مطابق نہیں پایا ہے ۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سی ڈی ایس سی او کی جانچ میں۵۰سے زائد ادویات معیاری نہیں پائی گئیں۔ ان ادویات کا گزشتہ ماہ سی ڈی ایس سی او کی کولکتہ لیبارٹری نے تجربہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ان میں پینڈ ڈی سے متعلق ادویات اور قوت مدافعت، بلڈ پریشر، ذیابیطس، وٹامنز، پیٹ میں انفیکشن، کیلشیم اور دیگر ادویات شامل ہیں۔ کوالٹی میں نناقص پائے جانے کے بعد متعلقہ کمپنیوں کو ان ادویات کو مارکیٹ سے ہٹانا ہو گا۔ یہ کمپنیاں بنیادی طور پر سکم، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کی ہیں۔