پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حضرت بل اسمبلی حلقہ آثار شریف حضرت بل علاقے سے محروم کیوں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-24
in مقامی خبریں
A A
میلاد النبیؐ کی تقریب آج ‘ وادی میں انتظامات مکمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع حضرت بل علاقے کے بغیر حضرت بل اسمبلی نشست کی مثال ایک سر بریدہ انسان کی سی ہے جس کی پہچان مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن بن جاتی ہے ۔
وادی کشمیر میں حضرت بل ایک مقدس ترین مقام کے طور پر بلا لحاظ مذہب و مسلک لوگوں کے دلوں میں گھر کئے ہوئے ہے جہاں مذہبی تہواروں کے موقعوں پر اور جمعہ کے روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو کر بارگاہ الٰہی میں سربسجود ہوجاتے ہیں اور اپنے گناہوں کی مغفرت اور حاجات روا ہونے کیلئے دست بدعا ہوجاتے ہیں اور اس کے علاوہ وہاں موجود موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوجاتے ہیں۔
کشمیری بلالحاظ مذہب و مسلک اس جگہ کو ایک روحانی مرکز مانتے ہیں۔
۲۰۲۲میں انجام دی گئی اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کے دوران حضرت بل علاقے کو حضرت بل حلقے سے الگ کر دیا گیا۔
یہ اسمبلی حلقہ جس علاقے کے نام سے موسوم ہے اسی علاقے کو کاٹ کر دوسرے حلقے کے ساتھ جوڑنے سے سیاسی مبصرین اور مقامی لوگ ورطہ حیرت میں پڑ گئے ہیں۔
سیاسی مبصرین حضرت بل کو حضرت بل سیٹ سے الگ کرنا ورانسی لوک سبھا سیٹ کو کاشی ویشوناتھ مندر سے الگ کرنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض لوگ اس کو ایک سیاسی سازش سے تعبیر کرتے ہیں۔
حضرت بل جو اب زڈی بل اسمبلی حلقے کا ایک حصہ ہے ، جغرافیائی لحاظ سے بھی اس نشست کے ساتھ کوئی میل نہیں کھاتا ہے اور مبصرین کا مانیں تو اس کے زمینی سطح پر بھی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
سیاست سے گہری دلچسپی رکھنے والے ایک مقامی ووٹر نے کہا’’اگر کسی دوسرے علاقے کو الگ کرکے ایسا کیا گیا ہوتا تو کوئی حیرانگی کی بات نہیں تھی لیکن مرکزی علاقے کو الگ کرکے دوسری نشست کے ساتھ جوڑنا کی کارروائی میری سمجھ سے بالاتر ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ہمیں ایسا محسوس ہوا جیسے ہماری ناک کاٹ دی گئی ہے ‘‘۔
نور محمد نامی ایک مقامی ووٹر نے بتایا’’ہمیں اب یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ ہماری سیٹ کن علاقوں پر مشتمل ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’اگر حضرت بل سیٹ سے حضرت بل کو الگ کر دیا گیا تو الیکشن کمیشن کو چاہئے تھا کہ وہ اب اس سیٹ کا نام بھی بدل دیتے کیونکہ جس نام سے یہ حلقہ موسوم ہے جب وہ علاقہ اس سیٹ کا حصہ ہی نہیں ہے تو پھر اس کا نام جاری رکھنے کا فائدہ ہی کیا ہے ‘‘۔
ایک اور شہری نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا’’یہ حضرت بل کی مرکزیت کو کم کرنے کی ایک سازش بھی ہوسکتی ہے کیونکہ یہ جگہ تمام کشمیریوں بلا لحاظ مذہب و ملت کے لئے ایک روحانی مرکز ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’جغرافیائی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو اس کو الگ کرنے کا کوئی لاجک ہی نظر نہیں آتا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’جب ہم نے ۲۰۲۲میں سنا کہ حضرت بل کو حضرت بل سیٹ سے الگ کر دیا گیا تو ہم سب ورطہ حیرت میں پڑ گئے کہ ایسا کن بنیادوں پر کیا گیا جس کا کوئی منطق ہی نہیں ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم نے اس عمل کو روکنے کے لئے ارباب اقتدار کے دروازوں پر کئی بار دستک دی لیکن بے سود ہماری فریاد پر کان نہیں دھرا گیا‘‘۔
واضح رہے کہ ۲۰۲۲میں جموں وکشمیر اسمبلی نشستوں کی سر نو حدی بندی کے دوران جموں میں۶حلقوں جبکہ کشمیر میں ایک حلقے کو بڑھا دیا گیا جس سے اسمبلی نشستوں کی کل تعداد۹۰ہوگئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جن کے کیس ابھی تک شروع نہیں کئے گئے ہیں ان کو شروع کیا جانا چاہئے : عمر عبداللہ

Next Post

جموں کشمیر میں تقسیم کی سیاست کو دوبارہ زندہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: ڈاکٹر جتیندر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر

جموں کشمیر میں تقسیم کی سیاست کو دوبارہ زندہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: ڈاکٹر جتیندر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.