جموں//
جموںکشمیر پولیس نے جموں کے بشناہ علاقے میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد اوربھاری نقدی رقم بر آمد کی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس نے بشناہ علاقے میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس کی تحویل سے۱۴۲گرام گانجہ جیسا نشہ آور مواد اور۲لاکھ۸۹روپیے نقدی بر آمد کئے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری آپریشن سنجیوانی کے تحت انجام دی گئی جو منشیات سمگلنگ سے نمٹنے کی ایک اہم مہم ہے ۔