تو صاحب اپنے بخاری… الطاف بخاری صاحب کا کہنا ہے کہ مودی جی کی اب یہ عادت ہو گئی ہے کہ… کہ وہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کیخلاف باتیں کرتے ہیں… اور خوب کرتے ہیں اور… اوراجب سرکار بنانے کی باری آتی ہے… جب انہیںجموںکشمیر میں سرکار بنانی ہو تی ہے تو…تو ان جماعتوں کے ساتھ ہی اتحاد کرتے ہیں… ان کاکہنا ہے کہ وزیرا عظم یہاں آئے تھے اور … اور معمول کے مطابق ان دو جماعتوں کی خوب تنقید کی ۔بخاری صاحب کے اس چھوٹے سے منہ سے اتنی بڑی بات سن کر چھا لگا اور… اور اس لئے اچھا لگا کہ… کہ بخاری صاحب دوسری سیاستداتوں کے برعکس اس بات کا کھلے عام اعتراف کر تے رہتے ہیں کہ… کہ ان جناب کے وزیرا عظم کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں…دوسروں کے بھی ہیں اور سو فیصد ہیں… لیکن وہ اس بات اعتراف نہیں کرتے ہیں… بالکل بھی نہیں کرتے ہیں… وہ اس بات کو چھپاتے ہیں… لیکن اپنے بخاری صاحب نہیں … اور ہمیں ان کی یہ بات ‘ یہ بے باکی اچھی لگتی ہے… لیکن…لیکن صاحب ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے… بالکل بھی نہیں آ رہی ہے کہ کیا یہ وزیرا عظم سے شکایت کررہے ہیں یا … یا انہیں یہ ذہن نشین رکھنے کو کہہ رہے ہیں کہ اب کی بار یہ بھی قطار میں ہیں… لمبی قطار میں ہیں اور… اور اگر انہیں ضرورت پڑے گی … کشمیر کی سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کی ضرورت پڑے گی تو… تو ان جماعتوں‘ جن کیخلاف یہ آگ اگلتے رہتے ہیں… ‘ان کے بارے میں بعد میں سوچیں ‘ ان سے اتحاد بعد میں کریں ‘ پہلے ہم سے… اپنی پارٹی سے کریں ‘ جو حقیقی معنوں میں مودی جی کی اپنی پارٹی ہے… کسی اور کی نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ہمیں امید … امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ مودی جی ایسا ہی کریں گے اور… اور این سی اور پی ڈی پی سے پہلے اپنی پارٹی… بخاری صاحب کی اپنی پارٹی ‘ جو ان کی اپنی پارٹی بالکل بھی نہیں ہے‘ سے ہی اتحاد کرنا چاہیں گے… لیکن… لیکن اس میں ایک مسئلہ ہے… مودی جی کو اس میں ایک مسئلہ درپیش ہو گا … یہ مسئلہ کہ کیا این سی پا پی ڈی پی سے پہلے اپنی پارٹی سے اتحاد کرنے سے مودی جی کی بات بن جائیگی… ان کی ضرورت پوری ہو جائیگی… اگرحالیہ لوک سبھا الیکشن کوئی حقیقت رکھتے ہیں تو…تو مودی جی کی اپنی پارٹی ‘ اپنی پارٹی ان کی ضرورت پوری نہیں کرسکتی ہے… بالکل بھی نہیں کر سکتی ہے۔ اس لئے این سی اور پی ڈی پی کیخلاف باتیں کرکے بھی بالآخر مودی جی کو ان سے ہی ہاتھ ملانا پڑتا ہے… بخاری صاحب سے نہیں… کہ ان سے تو مودی جی نے ہاتھ کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ملا رکھا ہے ۔ ہے نا؟