بڈگام/ 20 ستمبر
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بریل وترہیل علاقے میں جمعہ کے روز ایک بس کے سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کم از کم تین جوان وں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
عہدیدار نے بتایا کہ بی ایس ایف کے 36 جوانوں کو لے جانے والی بس بریل گاو¿ں میں سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعہ میں بی ایس ایف کے تین جوان ہلاک اور دو درجن سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج طبی مرکز میں کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔