منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

این سی کی وجہ سے کشمیر کو متنازعہ‘ قرار دیا گیا :ریڈی

admin by admin
2024-09-20
in تازہ تریں
A A
این سی کی وجہ سے کشمیر کو متنازعہ‘ قرار دیا گیا :ریڈی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں/۲۰ ستمبر
مرکزی وزیر ‘جی کشن ریڈی نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر میں آئین کی دفعہ 370 کے نفاذ کےلئے نیشنل کانفرنس کو مورد الزام ٹھہرایا اور الزام عائد کیا کہ علاقائی پارٹی کی وجہ سے اس خطے کو ’متنازعہ‘ قرار دیا گیا۔
ریڈی نے نیشنل کانفرنس پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور سرحد پار دہشت گردی میں اضافے میں اہم کردار ادا کرنے کا بھی الزام لگایا جس کا ہندوستان اس وقت مقابلہ کر رہا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی وجہ سے جموں کشمیر کو متنازعہ قرار دیا گیا۔
ریڈی نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری اسمبلی انتخابات میں ریاسی ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ نیشنل کانفرنس ہی تھی جس نے دفعہ 370 کو وجود میں لایا اور اسے یہاں نافذ کیا۔
آرٹیکل 370 کو جموں و کشمیر میں مختلف مسائل کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا”آرٹیکل 370 نے لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم کیا اور خطے میں موروثی حکمرانی کو برقرار رکھا“۔
5 اگست 2019 کو بی جے پی کی زیرقیادت مرکز نے آرٹیکل 370 کی دفعات کو منسوخ کردیا تھا ، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی حقوق دیئے تھے اور سابق ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کردیا تھا۔
نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس جیسی پارٹی اقتدار میں نہ ہوتی تو جموں و کشمیر ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے برابر ترقی کرتا۔انہوں نے نیشنل کانفرنس پر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو فروغ دینے کا بھی الزام لگایا۔
مرکزی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے جموں کشمیر میں امن بحال ہوا ہے اور اہم ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔
ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھنے کےلئے موجودہ انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دیں۔
مرکزی وزیرنے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے پہلے خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیاں عروج پر تھیں۔ انہوں نے مزید کہا”لیکن آج، ان میں سے زیادہ تر سرگرمیوں کو ختم کر دیا گیا ہے“۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پہلے اسمبلی انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ریڈی نے کہا”یہ ایک اہم انتخاب ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں پر ایک اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ تمام پہلووں پر غور کرنے کے بعد صحیح فیصلہ کریں گے۔ جموں و کشمیر میں کوئی نہیں چاہتا کہ دفعہ 370 واپس آئے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی اگلے ہفتہ جموں میں مختلف شعبوں کے پیشہ ور افراد سے ملاقات کریں گے

Next Post

بڈگام سڑک حادثے میں بی ایس ایف کے تین جوان ہلاک، متعدد زخمی

admin

admin

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
بڈگام سڑک حادثے میں بی ایس ایف کے تین جوان ہلاک، متعدد زخمی

بڈگام سڑک حادثے میں بی ایس ایف کے تین جوان ہلاک، متعدد زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.