منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

موجودہ مدت کار میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا منصوبہ ہے: امیت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-18
in اہم ترین
A A
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

نئی دہلی//
وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت اپنی موجودہ مدت کار میں ’ایک ملک، ایک الیکشن‘ نافذ کرے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلسل تیسری مدت کے ۱۰۰دن مکمل ہونے کے موقع پر یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ہم اس حکومت کی مدت کار میں ایک ملک ایک انتخابات نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں شاہ کے ساتھ وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو بھی موجود تھے۔
گزشتہ ماہ یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ’ایک ملک، ایک الیکشن‘کی پرزور وکالت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بار بار انتخابات ملک کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔
مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ’ایک ملک، ایک الیکشن‘ کے لیے قوم کو آگے آنا ہوگا۔
لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی نے اپنے منشور میں ’ایک ملک، ایک انتخابات‘اہم وعدوں میں سے ایک ہے۔
اس سال مارچ میں سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی پینل نے پہلے قدم کے طور پر لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی سفارش کی تھی۔
اس کے علاوہ، لاء کمیشن ۲۰۲۹سے حکومت کے تینوں سطحوں، لوک سبھا ، ریاستی اسمبلیوں اور بلدیات اور پنچایتوں جیسے بلدیاتی اداروں کے لئے ایک ساتھ انتخابات کرانے کی سفارش کرسکتا ہے۔
کووند پینل نے بیک وقت انتخابات کرانے کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی ہے۔
اس نے پینل کی سفارشات پر عمل درآمد کو دیکھنے کے لئے ایک ’عملدرآمد گروپ‘ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
پینل نے۱۸ آئینی ترامیم کی سفارش کی ہے، جن میں سے زیادہ تر کو ریاستی اسمبلیوں کی توثیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔
تاہم، ان کیلئے کچھ آئینی ترمیمی بلوں کی ضرورت ہوگی جن کو پارلیمنٹ سے منظور کرنے کی ضرورت ہوگی۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات:پہلے مرحلے میں آج ووٹنگ

Next Post

۳۷۰کی منسوخی کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے‘ خدا کا نہیں:عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر

۳۷۰کی منسوخی کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے‘ خدا کا نہیں:عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.