جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردی اور ۳۷۰ کی واپسی نہیں ہوگی۔۔۔جموں کشمیر میں فاروق عبداللہ یا راہل گاندھی نہیں بلکہ مودی کی قیادت میں حکومت بنے گی :امیت شاہ 

’۳۷۰سے مسلمانوں، ہندوؤں، بودھوں اور سکھوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا‘سیاستدانوں اسے اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-17
in اہم ترین
A A
کانگریس جموں و کشمیر کو دوبارہ دہشت گردی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں: امیت شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

’جن کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور ترنگا ہے ان کیلئے نوکریاں اور سنگ بازوں کیلئے جیلیں تیار ہیں ‘
سرینگر//(ندائے مشرق رپورٹ)
اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ دفعہ ۳۷۰ اور دہشت گردی کی واپسی نہیں ہونے دی جائیگی وفاقی وزیر داخلہ‘ امیت شاہ نے کہا کہ اس دفعہ سے جموں کشمیر کے کسی طبقے کو کوئی فائدہ نہیں ملا ۔ شاہ نے کہا کہ اس دفعہ کو صرف سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ۔
شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کے جن نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور ترنگا ہوگا ان کیلئے سرکاری نوکریاں جبکہ سنگ بازوں کیلئے جیلیں تیار ہیں ۔
وزیر داخلہ آج کشتواڑ ‘پڈر ناگسینی اور رام بن میں تین مقامات پر پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری دن انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے ۔
رام بن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور ترنگا تھامے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی اور ان جماعتوں کو دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
وزیر داخلہ نے علاقائی جماعتوں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات اور سرحد پار تجارت دوبارہ شروع کرنے کی وکالت کرنے کی بھی شدید مخالفت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔
اسمبلی انتخابات کیلئے جموں و کشمیر بی جے پی کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ تین مرحلوں کے انتخابات کے بعد ایک وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں گزشتہ ۳۵ سالوں میں دہشت گردی میں اپنی جانیں گنوانے والے ۴۰ہزارسے زیادہ افراد کی ذمہ داری کو یقینی بنایا جاسکے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ جماعتیں پاکستان کے ساتھ بات چیت اور جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر سرحد پار تجارت کو دوبارہ شروع کرنے کی وکالت کر رہی ہیں جو اپریل ۲۰۱۹ میں معطل کردی گئی تھی۔
شاہ نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ’’عمر عبداللہ کو اپنی پوری کوشش کرنے دیں، پاکستان کے ساتھ اس وقت تک کوئی تجارت نہیں ہوگی جب تک دہشت گردی کو پاتال میں دفن نہیں کر دیا جاتا‘‘۔
وزیر داخلہ نے عمر عبداللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ارادہ دہشت گردی کو واپس لانا ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آپ آگ سے کھیل رہے ہیں کیونکہ دہشت گردی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا۔
شاہ نے نیشنل کانفرنس کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اس کی حمایت کی جبکہ علاقائی پارٹی نے دفعہ ۳۷۰؍ اور دوسرا جھنڈا واپس لانے کی بات کی ہے۔’’کیا آپ کو دوسرے جھنڈے کی ضرورت ہے‘‘؟ انہوں نے سامعین سے کہا جنہوں نے ہاتھ ہلا کر نفی میں جواب دیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ راہل بابا جو کچھ بھی آپ کے اختیار میں ہے کریں، جموں و کشمیر کا صرف ایک پرچم ہوگا اور وہ ہمارا پیارا ترنگا ہے۔’’میں آپ سے اور کشمیر کے لوگوں، خاص طور پر مسلم بھائیوں اور بہنوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آرٹیکل ۳۷۰ نے آپ کو غربت، بے روزگاری اور دہشت گردی کے علاوہ کیا دیا‘‘۔
شاہ نے کہا کہ مسلمانوں، ہندوؤں، بودھوں اور سکھوں کو دفعہ ۳۷۰ کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور صرف ان تین خاندانوں عبداللہ (نیشنل کانفرنس)، گاندھی (کانگریس) اور محبوبہ مفتی (پی ڈی پی) نے اسے اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا گیا۔
اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ‘ امیت شاہ نے آج اس بات پر زور دیا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت جموں کشمیر میں دہشت گردی کو اتنی گہرائی میں دفن کرے گی کہ یہ دوبارہ کبھی نہیں اٹھ سکتی۔
انتخابی مہم کے آخری دن ضلع کشتواڑ کے پدر ناگسینی اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس،کانگریس اتحاد جموں و کشمیر میں حکومت نہیں بنا سکے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آج میں جموں و کشمیر بشمول اس خطے کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں جس کی ۱۹۹۰ میں دہشت گردی کے آغاز کے بعد قربانیوں کی تاریخ رہی ہے، ہم دہشت گردی کو اتنی گہری سطح پر دفن کر دیں گے کہ یہ دوبارہ کبھی منظر عام پر نہیں آئے گی۔
شاہ نے مزید کہا کہ ۱۹۹۰ کی دہائی کی طرح دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے اور مضبوط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
وزیر داخلہ نے دہشت گردی سے متعلق واقعات میں مارے گئے تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور خاص طور پر بی جے پی رہنماؤں انل پریہار ، اجیت پریہار اور آر ایس ایس لیڈر چندرکانت شرما کی موت کا حوالہ دیا۔
شاہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اپنی حکومت بننے کے بعد دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کرنے جیسے وعدے کیے ہیں۔ ماں (مچھیال ماتا) کے مزار کے سامنے میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مودی کی حکومت ہے اور کسی میں بھی ہندوستان کی سرزمین پر دہشت گردی پھیلانے کی ہمت نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے دیہی دفاع کے محافظوں اور اسپیشل پولیس افسروں کو مضبوط کیا ہے جنہیں جدید ہتھیار فراہم کیے جارہے ہیں اور پرانی۳۰۳ رائفلوں کی جگہ سیلف لوڈنگ رائفلیں نصب کی گئی ہیں۔
شاہ نے کہا کہ جو بھی لوگ (دہشت گرد) کہیں سے بھی یہاں آنا چاہتے ہیں انہیں ہماری فوج اور پولیس کے جوانوں کے ہاتھوں ان پہاڑیوں میں اپنے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پندرہ دنوں کے اندر وزیر داخلہ کا جموں خطے کا یہ دوسرا دورہ تھا۔ اس سے قبل۶؍ اور۷ ستمبر کو جموں کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران انہوں نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کا منشور جاری کیا اور ورکرس کنونشن سے خطاب کیا۔
پیر کو ۲۴؍ اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کا آخری دن ہے، جس میں پدر ناگسینی بھی شامل ہے، جہاں پہلے مرحلے میں ۱۸ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے لئے اس حلقے سے سابق وزیر سنیل شرما کو میدان میں اتارا ہے۔
بی جے پی امیدوار کیلئے حمایت مانگتے ہوئے شاہ نے کہا’’یہ انتخابات دو طاقتوں کے درمیان ہیں، ایک طرف نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اور دوسری طرف بی جے پی ہے۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کہہ رہی ہیں کہ اگر ہم حکومت بناتے ہیں تو آرٹیکل ۳۷۰ کو بحال کریں گے۔ مجھے بتائیں کہ کیا اسے بحال کر دینا چاہیے‘‘؟ــ
شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے پہاڑیوں، گجروں اور دیگر کو دیا گیا ریزرویشن چھین لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا’’فکر نہ کریں‘میں کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھ رہا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ عمرعبداللہ اور نہ ہی راہل کی پارٹی جموں و کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے‘‘۔
شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل۳۷۰ کو منسوخ کردیا ہے اور اب یہ تاریخ کی کتابوں کا حصہ بن گیا ہے۔ ہندوستان کے آئین میں اب اس کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر وہ دہلی میں اقتدار میں ہیں تو نیشنل کانفرنس آرٹیکل۳۷۰ کو کیسے بحال کرے گی۔ انہوں نے کہا’’میں اس وعدے کے ساتھ جا رہا ہوں کہ نہ تو دفعہ ۳۷۰ ؍اور نہ ہی دہشت گردی کو واپس آنے دیا جائے گا اور نہ ہی درج فہرست قبائل اور درج فہرست ذاتوں کے ریزرویشن کو چھوا جا سکتا ہے‘‘۔
شاہ نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کو جلاوطن کرکے ڈوگروں کی توہین کی۔ وزیر نے کہا کہ انہوں نے مہاراجہ کے بیٹے کرن سنگھ کی ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ اپنی راکھ کو نعش کے بجائے جموں و کشمیر واپس کرنے پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا’’انہوں نے مہاراجہ کی توہین کی اور کشمیری پنڈتوں کو زبردستی باہر نکالا۔ جب بھی وہ اقتدار میں آئے، دہشت گردی کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوں نے خواتین کے حقوق چھین لئے اور مستحق طبقوں کو کبھی ریزرویشن نہیں دیا‘‘۔
جموں سے تعلق رکھنے والے جن سنگھ کے رہنما پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ اور دفعہ ۳۷۰ کے خلاف ان کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کبھی بھی دو ودھان، دو پردھان اور دو نشان (دو آئین، دو وزیر اعظم، دو علامتیں) نہیں ہو سکتے۔ صرف ایک آئین، ایک وزیر اعظم اور ایک جھنڈا ہوگا جو ہمارا پیارا ترنگا ہے۔
فاروق عبداللہ کو نشانہ بناتے ہوئے  وزیر داخلہ نے کہا کہ جب ۱۹۹۰ کی دہائی میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی شروع ہوئی تھی تو وہ لندن میں لطف اندوز ہو رہے تھے۔
شاہ نے کہا کہ ان کے بیٹے عمر عبداللہ اس دوران الیکشن لڑنے کے بارے میں متضاد بیانات دے رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کبھی کبھی عمر عبداللہ کہہ رہے ہیں کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں الیکشن نہیں لڑیں گے ، لیکن بعد میں وہ دو نشستوں سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے باہر آئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سیٹوں سے ان کی شکست یقینی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے پنچایتی راج اداروں کے تمام سطحوں کے انتخابات منعقد کرکے نوجوانوں میں قیادت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
بی جے پی کے منشور پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی علاقے کی ترقی اور مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اس کے قدرتی وسائل کے استعمال کو یقینی بنائے گی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا منشور:ریاست کا درجہ بحال کرنے اور دربار مو کی واپسی کا وعدہ

Next Post

اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے چناوی مہم اختتام پذیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے چناوی مہم اختتام پذیر

اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے چناوی مہم اختتام پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.