بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کانگریس کا منشور:ریاست کا درجہ بحال کرنے اور دربار مو کی واپسی کا وعدہ

دفعہ ۳۷۰ پر خاموشی‘ این ایچ پی سی سے پن بجلی پروجیکٹوں کی واپسی پر بات کی جائیگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-17
in اہم ترین
A A
کانگریس کا منشور:ریاستی درجے کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائیگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جموں//
جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) نے اپنا منشور جاری کیا ہے، جس میں جامع حکمرانی اور ریاست کا درجہ بحال کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
پارٹی نے دربار مو کو بحال کرنے، نوکریوں اور زمین کی الاٹمنٹ میں جموں کشمیر کے باشندوں کو پہلی ترجیح دینے اور بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے پہلے ۱۰۰ دنوں کے اندر لوک آیکت کے قیام کی قرارداد منظور کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان پون کھیرا اور جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے وعدے کے ساتھ منشور جاری کیا۔ تاہم انہوں نے آرٹیکل ۳۷۰ کے بارے میں بات نہیں کی جبکہ نیشنل کانفرنس نے ۵؍اگست ۲۰۱۹ کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لئے لڑنے کا وعدہ کیا تھا۔
منشورمیں اقلیتوں کے خدشات کو دور کرنے، سیاحت کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری کا وعدہ کیا گیا ہے، جس کی وکالت اس وقت کے آنجہانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کی تھی۔
کانگریسی منشور کا مرکزی حصہ اقلیتی کمیشن کے قیام کا عہد ہے، جو اقلیتوں کے حقوق کی حمایت اور تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پارٹی نے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے اور کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے، جو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے وعدوں کی بازگشت ہے۔
منشور میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے اور دربارمود کی تاریخی روایت کو بحال کرنے کیلئے کام کرنے کا عہد کرتی ہے ، جس میں سرینگر اور جموں بالترتیب موسم گرما اور سرمائی دارالحکومت کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
منشور میں ایک سال کے لئے اہل نوجوانوں کو ۳۵۰۰روپے ماہانہ تک بے روزگاری الاؤنس دینے کے منصوبے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی ایک لاکھ خالی سرکاری عہدوں کو بھرنے اور اسمبلی اجلاس کے پہلے۳۰دنوں کے اندر جاب کیلنڈر جاری کرنے کا عہد کرتی ہے۔
کانگریس پارٹی جامع اور جوابدہ حکمرانی کے لئے اپنے عزم پر بھی زور دیتی ہے ، جس کا مقصد تقسیم کرنے والی طاقتوں کا مقابلہ کرنا اور خطے کے امیر ورثے اور قومی اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔
پارٹی ان مقاصد کے حصول کے لئے ہم خیال اداروں کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتی ہے۔
منشور میںاس کے علاوہ، خواتین کے بارے میں کہا گیا ہے کہ مہیلا سمان اسکیم کے تحت، وہ معاشی طور پر کمزور طبقوں کے گھرانوں کی خواتین سربراہوں کو تین ہزار روپے ماہانہ ٹرانسفر فراہم کئے جائیں گے۔ سخی شکتی کے تحت کانگریس ہر خاتون سیلف ہیلپ گروپ کو۵ لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض فراہم کرے گی۔
تعلیم کے حوالے سے بھی منشور میں کہا گیا ہے کہ تمام طلباء کو معیاری اور سستی تعلیم فراہم کرنے کے لئے وہ جامع سہولیات کے ساتھ بلاک کی سطح پر جدید ترین ماڈل اسکول قائم کریں گے۔
منشور میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست میں پیدا ہونے والی پن بجلی کا پہلا حق ملے گا۔ اس بجلی کے ذریعے وہ پورے جموں و کشمیر میں۲۴ گھنٹے بجلی کی ضمانت دیں گے۔ وہ بی پی ایل گھرانوں کیلئے ہر ماہ۱۰۰ یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے جموں و کشمیر میں این ایچ پی سی پن بجلی منصوبوں کی واپسی کو سرگرمی سے آگے بڑھانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
کانگریسی منشور میںہر ضلع صدر مقام پر پریس کلب اور میڈیا سنٹر قائم کرنے کی بات کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ‘صحافیوں کے لیے سفری رعایتیں‘ ایکریڈیٹیشن دوبارہ شروع کرنے اور انشورنس پر غور کرنے اور صحافیوں کیلئے پنشن پالیسی متعارف کرنے کی بات کی گئی ہے۔منشور میں کہا گیا ہے’’ہم حکومتی اشتہارات کی شرحوں کا کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے سرکار بنائیگی:رام مادھو

Next Post

دہشت گردی اور ۳۷۰ کی واپسی نہیں ہوگی۔۔۔جموں کشمیر میں فاروق عبداللہ یا راہل گاندھی نہیں بلکہ مودی کی قیادت میں حکومت بنے گی :امیت شاہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
کانگریس جموں و کشمیر کو دوبارہ دہشت گردی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں: امیت شاہ

دہشت گردی اور ۳۷۰ کی واپسی نہیں ہوگی۔۔۔جموں کشمیر میں فاروق عبداللہ یا راہل گاندھی نہیں بلکہ مودی کی قیادت میں حکومت بنے گی :امیت شاہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.