بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 عوامی اتحاد پارٹی اور جماعت اسلامی کسی اور کی دھن پر رقص کر رہی ہیں: عمر

’این سی کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں اتارا گیا ہے‘ کوئی مسئلہ نہیں ‘ہم لڑیں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-17
in اہم ترین
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ لوک سبھا رکن شیخ عبدالرشید کی عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) اور جماعت اسلامی کے درمیان اتحاد کے تاروں کو ان کی پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے دور سے کھینچا جا رہا ہے۔
  عمرعبداللہ نے پلوامہ ضلع کے پانپور اسمبلی حلقہ میں نامہ نگاروں کو بتایا’’ان کی تاریں کہیں اور جڑی ہوئی ہیں، انہیں ان سے حکم ملتا ہے اور وہ ان کی دھنوں پر رقص کرتے ہیں‘‘۔
سابق وزیراعلیٰ نے اے آئی پی کی کالعدم جماعت اسلامی کے سابق ارکان کے ساتھ اتحاد کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا جو آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا ’’انہیں نیشنل کانفرنس کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں اتارا گیا ہے۔ ہمارے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم ان سے لڑیں گے‘‘۔
بی جے پی کے اس دعوے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ سرینگر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے خطاب کی جانے والی انتخابی ریلی میں۳۰ہزار لوگوں کی شرکت متوقع ہے، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ ریلیوں کیلئے لوگوں کو اکٹھا کیا جاسکتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ اس کا مطلب ووٹ ہو۔
عمر نے کہا’’پیسے کا استعمال کرکے ۰۳ ہزار لوگوں کو جمع کرنا کتنا مشکل ہے؟ وزیر اعظم اس سے پہلے بھی سرکاری ملازمین کو اکٹھا کرکے ایک ریلی سے خطاب کر چکے ہیں۔ مجھے ریلیاں نہ دکھائیں، مجھے ووٹ دکھائیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ووٹوں میں بدل جائے گا۔ بی جے پی کو وادی کشمیر سے ایک سیٹ جیتنے دیں، تب ہم بات کر سکتے ہیں‘‘۔
بی جے پی کے موروثی حکمرانی کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر عبداللہ نے کہا کہ حکمراں پارٹی کے پاس جموں و کشمیر میں اپنی چھ سالہ براہ راست حکمرانی کے لئے دکھانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔
این سی نائب صدر نے کہا’’ان کے پاس لوگوں کو بیچنے کے لیے کچھ اور نہیں ہے۔ اگر انہوں نے لوگوں کے لئے کچھ کیا ہوتا تو وہ اپنا رپورٹ کارڈ پیش کرتے۔ جب رپورٹ کارڈ میں ’ناکام‘ لکھا ہوتا ہے، تو انہیں کچھ اور کہنا پڑتا ہے‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نیشنل کانفرنس نے اچھی مہم چلائی تھی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہماری مہم اچھی رہی ہے… نیشنل کانفرنس کے جلسوں میں لوگوں کی شرکت زیادہ تھی اور ہمیں امید ہے کہ ووٹوں کا ایک بڑا حصہ این سی امیدواروں کو جائے گا اور وہ جیتیں گے۔‘‘ (ایجنسیاں)
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۳۷۰کی بحالی کیلئے دوبارہ عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے:فاروق

Next Post

’ووٹنگ اور وزیر اعظم کے دورے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی

’ووٹنگ اور وزیر اعظم کے دورے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.