سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے نیشنل کانفرنس دفعہ۳۷۰کی بحالی کے لئے لڑائی جاری رکھے گی۔
فاروق نے ساتھ ہی کہا کہ وہ اس سلسلے میں دوبارہ عدالت عظمیٰ کا دورازہ کھٹکھٹائیں گے ۔
این سی صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
عوامی اتحاد پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’یہ لوگوں کو تقسیم کرنے اور ہمیں لوٹنے کی اسٹرٹیجی ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’مجھے بتائیں اس (انجینئر رشید) کو آج ہی کیوں رہا کیا گیا،لوگ یہ سب جانتے ہیں‘‘۔
دفعہ۳۷۰کی بحالی کے بارے میںفاروق نے کہا’’ہم دفعہ۳۷۰کی بحالی کیلئے لڑائی جا ری رکھیں گے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کیلئے دوبارہ عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ،ہمارے حق میں اب تک دو بار فیصلہ آیا ہے ۔