جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-13
in کھیل
A A
سنسنی خیز مقابلے میں آئرلینڈ کی شکست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

بیلفاسٹ// ایمی میگوائر (پانچ وکٹ) کی مہلک گیند بازی کے بعد کپتان گیبی لوئس (72 رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے سنسنی خیز ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی ہے۔
154 رن کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی اوپننگ جوڑی ایمی ہنٹر اور کپتان گیبی لوئس نے عمدہ آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 51 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں فرییا کیمپ نے ایمی ہنڈر (18) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد میڈی ویلیئرز نے اورلا پرینڈرگیسٹ (11) کو آؤٹ کیا۔ لیہ پال (22) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس دوران کپتان گیبی لوئس ایک سرے پر کھڑی رہیں۔ نویں اوور میں 137 کے اسکور پر کپتان گیبی لوئس (72) کے آؤٹ ہونے کے بعد مسلسل تین مزید وکٹیں گرنے سے آئرش ٹیم مشکل میں پڑ گئی۔ تاہم، ربیکا اسٹوکیل (تین ناٹ آؤٹ) اور الانا ڈالزیل (چار ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور آئرلینڈ نے 22 اووروں میں سات وکٹ پر 155 رن بنانے کے بعد تین وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ اس شکست کے باوجود انگلینڈ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔
انگلینڈ کی جانب سے میڈی ویلیئرز نے تین وکٹ حاصل کیں۔ لارین فائلر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ فرییا کیمپ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
گزشتہ میچ میں 275 رن سے کراری شکست کے بعد بدھ کی رات انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور وہ 22 کے اسکور پر اوپنر ایما لیمب کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد ٹیمی بیومونٹ نے ہولی آرمٹیج کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 43 رن جوڑے۔ ہولی آرمٹیج (15)، پائیج شولفیلڈ (21) اور ریانا میکڈونلڈ گے (17) بناکر اوٹ ہوئیں۔ ٹیمی بیومونٹ نے (52) رن کی اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کی مہلک گیندبازی کے سامنے انگلینڈ کی چھ بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ آئرلینڈ کے گیند بازوں نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 20.5 اوورز میں 153 رن پر سمیٹ دیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے ایمی میگوائر نے 3.5 اوورز میں 19 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کیں۔ فرییا سارجنٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اورلا پرینڈرگاسٹ، الانا ڈالزیل اور جین میگوائر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈکپ 2023؛ بھارت کو کتنی کمائی ہوئی؟ آئی سی سی نے تفصیلات شیئر کردیں

Next Post

سی پی آئی (ایم) کے لیڈر سیتارام یچوری نہیں رہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

2025-05-16
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

2025-05-16
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم جعفر نے ہندوستان کے نئے ٹاپ 4کا نام لیا

2025-05-16
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر
کھیل

سنیل گواسکر نے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں 10000 گواسکر بورڈ روم کا افتتاح کیا

2025-05-16
آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
Next Post
یچوری نے بی جے پی کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا

سی پی آئی (ایم) کے لیڈر سیتارام یچوری نہیں رہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.