لندن// انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
سلیکٹرز نے ہیری بروک کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ 29 مئی سے شروع ہونے والی اس سیریز کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔
لیام ڈاسن ستمبر 2022 کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں واپس آئے ہیں، اس کے ساتھ فل سالٹ اور لیوک ووڈ کی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ ول جیکس دونوں ٹیموں میں کھیلیں گے۔
ون ڈے اسکواڈ: ہیری بروک (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، ٹام بینٹن، جیکب بیتھل، جوس بٹلر، برائیڈن کارس، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، ثاقب محمود، جیمی اوورٹن، میتھیو پوٹس، عادل رشید، جومی روٹ اور جومی روٹ۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم: ہیری بروک (کپتان)، ریحان احمد، ٹام بینٹن، جیکب بیتھل، جوس بٹلر، برائیڈن کارس، لیام ڈاسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، ثاقب محمود، جیمی اوورٹن، میتھیو پوٹس، عادل راشد، فل سالٹ اور لیوک ووڈ۔