جموں//
بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) نے پیر کو اپنے اُن رہنماؤں کو مطمئن کرنے کی کوشش میںنئی ذمہ داریاں سونپ دیں‘جنہیں کسی نہ کسہ وجہ سے ٹکٹ نہیں دئے گئے
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ست شرما کو کارگزار صدر اور سابق نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پارٹی کے سابق صدر اور بی جے پی پی ڈی پی حکومت میں وزیر ست شرما کو دوبارہ جموں و کشمیر بی جے پی کا کارگزار صدر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے پچھلی اسمبلی میں جموں مغربی حلقہ کی نمائندگی کی تھی لیکن ان کی جگہ اروند گپتا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
سابق نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ کو پارٹی کی انتخابی مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کٹھوعہ ضلع کے بلاور حلقہ سے ایم ایل اے تھے، لیکن پارٹی نے ستیش شرما کو اس حلقے سے میدان میں اتارا۔ اس کے علاوہ پارٹی نے سابق وزیر سکھ نندن چودھری کو انتخابی مہم کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔
ایک اور سابق نائب وزیر اعلیٰ‘کویندر گپتا کو الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ باہو حلقہ سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند تھے، جہاں سے پارٹی نے وکرم رندھوا کو میدان میں اتارا ہے۔
گپتا سابق گاندھی نگر حلقہ کی نمائندگی کرتے تھے ، جسے اب بہو اور جموں جنوبی میں تقسیم کردیا گیا ہے۔