سرینگر//
وادی کشمیر کے کئی علاقے میں جمعہ کی صبح بارشیں ہوئیں اور اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموںکشمیر میں۶؍اور۷ستمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر میں۸سے۱۴ ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں۱۵؍اور۱۶ستمبر کو جموں خطے اور کشمیر کے کچھ مقامات پر ایک بار پھر بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں۶؍اور۷ستمبر کو بعض مقامات پر گرج چمک اور بجلی کوندنے ،تیز ہوائیں چلنے ، زمین کھسکنے ، مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسکنے کے خطرات ہیں۔
دریں اثنا سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۲ء۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں۴ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۹ء۳ملی میٹر جبکہ کوکرناگ میں۴ء۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
جموں میں۰ء۴ملی میٹر جبکہ کٹرہ میں۸ء۴ملی میٹر اور بھدرواہ میں۰ء۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔