منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آپ نے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-07
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (آپ) کے کارکنوں نے اوکھلا حلقے سے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کی گرفتاری کے خلاف جمعہ کو مظاہرہ کیا۔
آپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے آج ‘ایکس ‘ پر کہا ” بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے اقتدار میں رہنے کے لیے سام ، دام، ڈنڈ، بھید کے تمام حربے اپناتی ہے ۔ ہمارے بعد اروند کیجریوال اور پارٹی کے بہت سے لیڈروں کے بعد اب اب امانت اللہ خان کو گرفتار کرایا ہے ، لیکن عام آدمی پارٹی کبھی آمرانہ حکمرانوں کے سامنے نہیں جھکی اور نہ کبھی جھکے گی۔
آپ کے کارکنان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے غلط استعمال اور آپ کے لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف جانے کی کوشش کر رہے تھے ، لیکن انہیں پہلے ہی روک لیا گیا ۔ اس دوران آپ کے کارکنوں نے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مسٹر خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر آپ کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی دلیپ پانڈے ، چیف ترجمان پرینکا ککڑ کے ساتھ ممبر اسمبلی راجیش گپتا، رتوراج جھا، کلدیپ کمار، اجیش یادو، حاجی یونس، مکیش اہلاوت، اجے دت، سریندر پہلوان اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مسٹر پانڈے نے کہا ”بی جے پی کی آمریت اور غنڈہ گردی کی سیاست سب کو معلوم ہے ۔ مرکزی تفیشی بیورو ( سی بی آئی ) نے 2016 میں نام نہاد وقف بورڈ گھوٹالے میں مقدمہ درج کیا تھا، لیکن چھ سال تک امانت اللہ کو گرفتار نہیں کیا اور کوئی چارج شیٹ بھی داخل نہیں کی۔ چھ سال بعد سی بی آئی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی معاشی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے ۔ اس کے بعد بھی بی جے پی نے ایک بار پھر اس معاملے کو اپنی بنیاد کے طور پر لیا اور اپنی ای ڈی اور سی بی آئی کو پس پشت ڈال کر فرضی مقدمہ درج کرایا۔ قبل ازیں اے سی بی نے اسی معاملے میں امانت اللہ خان کو گرفتار کیا تھا، لیکن ہائی کورٹ نے بھی اپنے حکم میں کہا کہ اس میں کوئی مالی بدعنوانی شامل نہیں ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ بی جے پی کی کوششیں دو بار ناکام ہوئیں اور اس کے سیاسی غرور نے اس کے منہ پر ایک بڑا طمانچہ رسید کیا۔ لیکن یہ سب کرنے کے باوجود بی جے پی باز نہیں آئی اور پھر ای ڈی کو پیچھے لگادیا ۔
انہوں نے کہا ”بی جے پی جتنی جلدی اس ملک کی نبض کو پہچانے گی، اتنا ہی اس کے لیے بہتر ہوگا، کیونکہ عوام نے پہلے ہی بی جے پی کے 400 کے متکبرانہ نعرے کو گھٹا کر 240 کر دیا ہے ۔ اگر بی جے پی اسی طرح غنڈہ گردی اور آمریت میں ملوث رہی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو فرضی مقدمات درج کر کے جیل بھیجتی رہی تو اس کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔
محترمہ پرینکا ککڑ نے کہا "بی جے پی کو مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال اور منفی سیاست کو روکنا ہوگا۔ بی جے پی عام آدمی پارٹی سے انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی ، اس لیے انتخابات سے پہلے وہ بار بار ہمارے لیڈروں کو گرفتار کرکے ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گول اسکورنگ مشین رونالڈو کے نام بڑا اعزاز

Next Post

بی جے ڈی کے ممبر پارلیمنٹ سوجیت کمار بی جے پی میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا

بی جے ڈی کے ممبر پارلیمنٹ سوجیت کمار بی جے پی میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.