منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سڑک حادثات :اِک دوڑ سی لگی ہے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-09-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

صاحب کوئی ہمیں بھی سمجھائے کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے ؟نہیں صاحب جو ہورہا ہے ‘ اسے یونہی ہونے نہیںدیا جا سکتا ہے اور…اور بالکل بھی نہیں دیا جا سکتا ہے… اسے روکنا ہو گا آج اور ابھی روکنا ہو گا کہ … کہ بات انسانی زندگیوں کی ہے… جو آئے روز سڑک حادثوں کی نذر ہو رہی ہیں … ابھی ایک حادثے میں ہلاک متاثرین کی آخری رسومات ادا نہیں ہوئیں ہوتی ہیں کہ دوسرا حادثہ رونما ہوتا ہے…ہلاکت خیز حادثہ ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جموں کشمیر میں سڑک حادثوںکا کوئی مقابلہ چل رہا ہے… لگتا ہے کہ ایک دوڑ سی لگی ہو ئی ہے … سڑک حادثوں کی دوڑ جس میں ہر ایک شامل ہونا چاہتا ہے …خاص کر چناب اور پیر پنچال رینج میں …ڈوڈہ‘ راجور ی اور پونچھ میں نہ صرف ہول سیل میں حادثے ہو رہے ہیں… بلکہ ان میں لوگ بھی ہول سیل میں مررہے ہیں…کیوں مررہے ہیں‘ ہم نہیں جانتے ہیں… کہ … کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو یہ کہ یہ حادثے … جان لیوا حادثے اظہار تعزیت کے پیغامات اور … اور نہ مارے گئے افراد کے لواحقین کے حق میں مالی امداد منظور کرنے سے رک سکتے ہیں… انتظامیہ کا رول صرف ایکس گریشیا ریلیف کی ادائیگی یا منظوری تک ہی محدود نہیں ہے… محدود نہیں ہو نا چاہیے‘محدود نہیں ہو سکتا ہے… حادثے کیوں ہو رہے ہیں‘ اتنے تواتر کے ساتھ کیوں ہو رہے ہیں‘ اس بات کا پتہ لگا کر ‘تدارکی اقدامات اٹھا کر … جو کوتاہیاں اور خامیاں سامنے آئیں گی انہیں ایڈریس کرنے سے ہی سڑک حادثے اور ان حادثوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے… روکا جانا چاہئے ۔ جموں کشمیر ایک چھوٹی نہیں بلکہ بہت چھوٹی سی جگہ ہے اور… اور اس چھوٹے موٹے علاقے میں سالانہ دس بارہ سو افراد کی سڑک حادثات میں موت واقعی میں کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔اس لئے صاحب اس سے پہلے کہ حادثات مزید لوگوں کی جان لیں ‘ گھروں کو اجاڑ دیں … ہنگامی نہیں بلکہ جنگی اقدامات کی ضرورت ہے اور… اور ہمیں یقین ہے … ایک سو فیصد یقین ہے کہ انتظامیہ اقدامات اٹھائیگی… فوری طور پر اٹھائے گی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ کب ملے گا؟کانگریس کا وزیر داخلہ سے سوال

Next Post

الیکشن فضا کو مکدر بنانے کی مذموم کوششیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

الیکشن فضا کو مکدر بنانے کی مذموم کوششیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.