سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس)کے ۳۵؍افسران کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں دستیاب تاریخ پیدائش کے ریکارڈ کے مطابق جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے جو ارکان کیلنڈر سال ۲۰۲۵ کے دوران ریٹائر منٹ کی عمر حاصل کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں ان میں انیل کول، محمد ہارون، تیج کرشن بھٹ، جتندر سنگھ، نذیر احمد خواجہ، ڈاکٹر غلام نبی ایتو، علی افسر خان‘کشور سنگھ چب، بشیر احمد وانی، عبدالعزیز شیخ، تلک راج، محمد احسن میر، بلال خورشید، ڈاکٹر روی کمار بھارتی، مشتاق احمد راتھر، زینت آرا، غلام محی الدین، بلقیس جان، رویندر شرما، ونے سموترا، کملیش رانی، دلشادہ اختر، نگہت عالم، مسعود احمد بیچو، گھنشیام بسوترا، تریلوکی ناتھ کول، سنیل کمار، شری ناتھ سمن، فاروق احمد ملک، فاروق احمد‘ ظفر احمد لون، مشتاق احمد بٹ، گل افشاں نگہت، عبدالرشید ریشی اور اعجاز حسین لنکر شامل ہیں۔
مذکورہ بالا تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لئے مذکورہ افسران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ ڈی ڈی او کی جانب سے تصدیق شدہ تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ اور سروس بک کے پہلے صفحے کی خود تصدیق شدہ کاپی پندرہ دن کے اندر جی اے ڈی کے سروس سیکشن کو ای میل کے ذریعے پیش کریں تاکہ یہ محکمہ جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے ممبروں کے سلسلے میں کیلنڈر سال ۲۰۲۵کیلئے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرسکے۔
ایسا نہ کرنے پر اس محکمہ کے پاس دستیاب تفصیلات کو حتمی سمجھا جائے گا۔