پونچھ//
اسمبلی انتخابات سے قبل سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا سراغ لگایا اور چھ دستی بم برآمد کیے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ لوئر کرشنا گھاٹی سیکٹر میں سندھرا کے داچن ٹاپ علاقے میں پولیس اور راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ تلاشی پارٹی نے اس خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگایا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ مخصوص اطلاع پر دوپہر تین بجے کے قریب علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا اور آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔