منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

 کولگام میں مہاجر خاتون ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-31
in تازہ تریں
A A
بڈگام میں بندوق برداروں کے حملے میں شہری ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۳۱مئی

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں منگل کو دہشت گردوں نے ایک خاتون ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کولگام ضلع کے ہائی اسکول گوپال پورہ میں خاتون ٹیچر پر فائرنگ کی۔”دہشت گردی کے اس واقعے میں، اسے گولی لگنے سے شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کی پیروی کی جائے گی“۔

تاہم، پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون، جس کی شناخت رجنی کے طور پر ہوئی ہے، جو سانبہ کے رہائشی راج کمار کی بیوی ہے، کو ضلع اسپتال کولگام پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

یہ قتل وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں دہشت گردوں نے ٹی وی آرٹسٹ امبرین بھٹ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے چند دن بعد کیا ہے۔

 

اونتی پورہ تصادم :دو مقامی جنگجو ہلاک، مہلوکین عام شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث تھے :آئی جی کشمیر

سرینگر/۳۱مئی

جنوبی کشمیر کے راجپورہ اونتی پورہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین دوران شب چھڑنے والے تصادم میں دو مقامی جنگجو مارے گئے ۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اس انکاونٹر کے متعلق بتایا کہ پولیس کو خبر ملی تھی کہ اونتی پورہ کے راجپورہ علاقے میں دومقامی جنگجو چھپے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خبر ملتے ہی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محاصرہ ڈالتے ہی فائرنگ شروع ہوگئی اور اس کے بعد اندھیرا ہوگیا جس کی وجہ سے رات کو آپریشن روک دیا گیا اور تمام عام شہریوں کو نکالا گیا۔

کمار نے کہا کہ منگل کی صبح کو فائرنگ دوبارہ شروع ہوگئی اور گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد جائے تصادم کے نزدیک دو مقامی ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔ انہوں نے مہلوک جنگجووں کی شناخت شاہد راتھر ساکن ترال اور عمر یوسف ساکن شوپیاں کے بطور کی ہے ۔

آئی جی کشمیر نے بتایا کہ دونوں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ملوث رہے ہیں جبکہ اُن کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔

آئی جی پی نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی براہ راست ملوث تھے ۔اُن کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹ شاہد احمد نے ہی شکیلہ نامی خاتون اور ایک سرکاری ملازم جاوید احمد ساکن لرگام کا قتل کیا تھا۔

دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان ومال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یاترا کیلئے اضافی فورسز وارد کشمیر

Next Post

کولگام خاتون ٹیچر ہلاکت‘کشمیری پنڈتوں کا سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگرجموں شاہراہ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

2025-06-29
Next Post
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

کولگام خاتون ٹیچر ہلاکت‘کشمیری پنڈتوں کا سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.