جموں//
حکام کاکہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں پیر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ایک’حادثاتی‘بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی میجر زخمی ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افسر پونچھ سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ معمول کی گشت کر رہا تھا۔
حکام نے بتایا کہ افسر کو علاج کیلئے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔