سرینگر//
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، لیہہ شاہراہ پر دراس علاقے میں پیر کی صبح ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گرنے سے ٹرک ڈرائیور از جان جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کرگل سے سری نگر آ رہی ایک ٹرک دراس علاقے میں پیر کی صبح سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ کنڈکٹر زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی کنڈکٹر کو علاج و معالجے کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔
متوفی ڈائیور کی شناخت۵۳سالہ غلام حسن گنائی ولد غلام قادر گنائی ساکن کنگن کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔