جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چودھری ذوالفقار علی کی امت شاہ سے ملاقات ‘ بی جے پی میں شمولیت کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-18
in اہم ترین
A A
چودھری ذوالفقار علی کی امت شاہ سے ملاقات ‘ بی جے پی میں شمولیت کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

نئی دہلی//
جموں کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر ‘چودھری ذوالفقار علی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ان قیاس آرائیوں کے درمیان ملاقات کی کہ وہ اگلے ماہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
ایڈوکیٹ علی نے۲۰۰۸؍ اور۲۰۱۴ کے اسمبلی انتخابات میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ٹکٹ پر راجوری ضلع کے درہال اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ ۲۰۱۵ سے ۲۰۱۸ تک محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی پی،بی جے پی مخلوط حکومت میں کابینی وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
جون ۲۰۱۸ میں قومی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے کے بعد مخلوط حکومت گر گئی تھی۔ سابق وزیر الطاف بخاری کی قیادت میں پی ڈی پی کے کئی رہنماؤں نے بعد میں ۲۰۲۰ میں اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی اور علی اس کے بانی ممبروں میں سے ایک تھے۔
بی جے پی کے ایک رہنما نے بتایا کہ علی نے دہلی میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور اسمبلی انتخابات سمیت جموں و کشمیر سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ان کاکہنا تھا’’علی نے بی جے پی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہارکیا۔ انتخابات سے قبل ان کی شمولیت پارٹی کے لئے ایک بڑا حوصلہ افزائی ہوگی جو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے پر نظر یں جمائے ہوئے ہے‘‘۔
الیکشن کمیشن نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ۱۸ستمبر‘۲۵ ستمبر اور یکم اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا اور کہا کہ ووٹوں کی گنتی۴؍اکتوبر کو ہوگی۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انٹونی بلنکن گیارہویں ماہ میں 9 ویں مرتبہ اسرائیل پہنچے والے ہیں

Next Post

وزیر اعلیٰ چہرے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
وزیر اعلیٰ چہرے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا

وزیر اعلیٰ چہرے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.