نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز میں بی جے پی حکومت کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر آج کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں سے ذات پات، خاندان پرستی، بدعنوانی اور خوشامد کی سیاست سے متاثر ملک کی ترقی کی فتح کا سفر مسلسل جاری ہے۔
مسٹر نڈا نے ٹویٹر پر کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکز میں بی جے پی کی حکومت آٹھ کامیاب سال مکمل کر رہی ہے۔ یہ آٹھ سالہ سفر ذات پات، خاندان پرستی، بدعنوانی اور خوشامدی کی لپیٹ میں آنے والی ملک کی سیاست پر ترقی کی فتح کا مسلسل سفر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ‘ملک میں کچھ بھی نہیں ہو سکتا’ کے اندھیروں پر ملک اگر ٹھان لے تہ سب کچھ ممکن ہے کے اعتماد کا سفر ہے۔ یہ ملک کی جمہوریت کو مضبوطی فراہم کرتے ہوئے غریبوں، پسماندہوں، دلتوں، قبائلیوں، خواتین، نوجوانوں اور سماج کے ہر پسماندہ فرد کو بااختیار بنانے اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کا سفر ہے۔