جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بنگلادیش کا ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-13
in کھیل
A A
بنگلہ دیش کے خلاف جنوبی افریقہ کی خواتین کی ون ڈے ٹیم کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ڈھاکا: بنگلا دیش ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کے حقوق برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا۔
کرک انفو کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں نوجوانوں اور کھیلوں کے مشیر آصف محمود نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سے ان ممالک کے بارے میں بات کرے گا جنہوں نے اپنے شہریوں کے بنگلا دیش جانے پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔
ہفتے کے روز آئی سی سی نے بورڈز کو مطلع کیا تھا کہ وہ بنگلا دیش کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ ٹورنامنٹ کو کہیں اور منتقل کرنے سمیت تمام آپشنز پر غور کرے گا۔
آسٹریلیا، برطانیہ، بھارت اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو بنگلا دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بی سی بی سفری پابندیوں کو ٹورنامنٹ کی میزبانی میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے کیونکہ ان پابندیوں کو صرف متعلقہ حکومتیں ہی اٹھا سکتی ہیں اور کرکٹ بورڈز کا ان پر بہت کم اثر و رسوخ ہے۔
آصف محمود نے کہا کہ سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں اور ہم اس سلسلے میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس سے بات کریں گے۔ وہ کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو حل کر لیں گے۔
ورلڈ کپ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بی سی بی بھی ایک بڑے بحران سے گزر رہا ہے۔ ان کے صدرنظم الحسن جو سابق وزیر کھیل بھی ہیں 5 اگست کو عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
سیاسی تعلق رکھنے والے کئی بورڈ ڈائریکٹرز بھی 5 اگست کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کچھ سابق بیروکریٹ میدان میں نئے روپ میں

Next Post

جسپریت کو جونیئر ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

جسپریت کو جونیئر ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.