بھوپال// مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں واقع باکسنگ بورڈنگ اکیڈمی کے کھلاڑی جسپریت کو جونیئر ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اکیڈمی کے ہیڈ کوچ روشن لال نے پیر کو کہا کہ جسپریت کو 63 کلوگرام زمرے میں منتخب کیا گیا ہے۔ جسپریت 27 اگست سے دبئی میں شروع ہونے والی جونیئر ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ یہ مقابلہ 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔
روشن لال کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے روہتک (ہریانہ) میں 7 سے 11 اگست تک ایک "ٹرائل” کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جسپریت کو اس میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔
باکسنگ بورڈنگ اکیڈمی یہاں کے ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم میں ریاستی کھیل اور یوتھ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ چلائی جاتی ہے۔