جموں//
جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں کے سابق صدر اور سینئر بی جے پی لیڈر ایڈوکیٹ ابھینو شرما نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا سے ملاقات کی۔
محترمہ انو راجیش گپتا کی قیادت میں جموں ایسٹ سٹیزن فورم کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
اس کے بعد جے ایم سی کی سابق ڈپٹی میئر محترمہ پورنیما شرما سمیت متعدد ڈیپوٹیشن کیے گئے۔ محترمہ شلپا دوبے، ممبر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل وجئے پور بی۔ فلورا ناگبانی کی سابق سرپنچ محترمہ وندنا کماری اور لاٹی کے سابق سرپنچ جناب کستوری لال گپتا نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔
بعد ازاں جموں سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل باڈی بلڈر جناب ومل جیت نے باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری راجیش دتہ کے ہمراہ راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔
ادھر پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں کے چیئرمین‘راہول سہائی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا سے ملاقات کی۔
اس کے بعد باری برہمنا انڈسٹریز ایسوسی ایشن (بی بی آئی اے) کے قائم مقام صدر‘ ترون سنگلا اور فیڈریشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سنجے بنسل نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں صنعت اور صحت کے شعبے سے متعلق مختلف اہم امور سے آگاہ کیا۔